’ہمیں بستر تک نہیں ملا تھا، عمران خان الیکٹرانک ٹوتھ برش مانگ رہے ہیں‘

پیر 19 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل اور تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ عمران خان بار بار کہہ چکے ہیں کہ انہیں الیکٹرانک ’برش‘ دیا جائے، مگر انہیں یہ ’برش‘ نہیں دیا جارہا۔

نعیم حیدر پنجوتھا کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شرم کریں، کوئی حیا کریں ہمیں تو جنوری کی سردی میں بستر بھی نہیں دیا گیا تھا اور عمران خان الیکٹرانک ٹوتھ برش کی فرمائش کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ اپنے دورِ حکومت میں عمران خان لوگوں کو جیل سے اے سی اتروانے کی دھمکیاں دیتے تھے اور اب خود کبھی فریج تو کبھی الیکٹرانک برش کی فرمائشیں کر رہے ہیں۔

اظہر محمد خان لکھتے ہیں کہ کبھی کبھی انہیں ایسا لگتا ہے کہ یہ وکیل جان بوجھ کر عمران خان کا میڈیا پر تماشا بناتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان ایک سال سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ عمران خان اب بھی پاکستانی سیاسی منظرنامے پر حزب اختلاف کی بڑی طاقت ہیں اور جیل جانے کے بعد بھی ان کے سوشل میڈیا حامیوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برنی سینڈرز کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان

امریکی کانگریس میں بڑا سیاسی بحران 2 اراکین جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد مستعفی

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا