’فارم 47 کے ذریعے حکومت بنانے والے عمران خان سے محبت کو نہیں سمجھیں گے‘

پیر 19 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور حکومت کے قانونی امور کے حکومتی ترجمان بیرسٹر عقیل ملک کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ عمران خان کی بڑھتی مقبولیت کے بارے میں فکر مند نظر آتے ہیں۔

وائرل ویڈیو کلپ میں بیرسٹر عقیل کا کہنا ہے کہ ایک ایسا شخص جس نے ملک کو ہر جگہ رسوا کیا لیکن اِس سب کے باوجود قوم کا عمران خان کے ساتھ ایسا بے لوث محبت اور پیار کا رشتہ ہے سمجھ سے بالاتر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم آج بھی پتہ نہیں عمران خان سے کس پیار میں مبتلا ہے۔

بیرسٹر عقیل ملک کے اس ویڈیو کلپ پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں، تحریک انصاف کے حامی صارفین کا خیال ہے کہ مسلم لیگ ن کے رکن عمران خان سے حسد کے مارے یہ سب کچھ کہہ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے حامی ایک صارف نے لکھا کہ جب اتنا جان گئے ہیں کہ قوم عمران خان کے ساتھ ہے تو بانی پی ٹی آئی اور عوام دونوں کی جان چھوڑ دو کیونکہ یہ عوام آپ کو کبھی قبول نہیں کرے گی۔

ایمان طاہر لکھتی ہیں کہ عمران خان سے محبت پاکستان سے محبت ہے لیکن فارم 47 پر بننے  والے جعلی حکمران اسے سمجھ نہیں سکیں گے۔

شازیہ بیگ نے لکھا کہ یہ لوگ عمران خان سے حسد کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے حامی ایک صارف کا کہنا تھا کہ پریشان نہ ہوں آپ پوری قوم کو غدار ٹھہرا دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کل اسلام آباد میں ہوگی

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

عمران خان کی صحت کے متعلق افواہیں دم توڑ چکیں، پی ٹی آئی کے پاس اب اسٹریٹ پاور نہیں، شمائلہ رانا

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران، امریکا ایران تنازع خاتمے کے لیے اہم ملاقاتیں

پہلے پی ڈی ایم اور اب پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد، مولانا فضل الرحمان کا ماضی و حال کا مؤقف کیا؟

ویڈیو

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

پہلے پی ڈی ایم اور اب پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد، مولانا فضل الرحمان کا ماضی و حال کا مؤقف کیا؟

مولانا ڈیزل اور یہودی ایجنٹ سے اتحاد تک، کیا فضل الرحمان اور عمران خان کا ایک اسٹیج پر آنا کارکنوں کو قبول ہوگا؟

کالم / تجزیہ

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا