چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران، امریکا ایران تنازع خاتمے کے لیے اہم ملاقاتیں

منگل 25 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کا ایک روزہ دورہ مکمل کرلیا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کا افتتاح کر دیا

آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ پاکستان کی ان سفارتی کوششوں کا حصہ تھا جن کا مقصد جاری امریکی ایرانی تنازع میں تعطل ختم کرنا، پائیدار امن کے امکانات تلاش کرنا اور خطے میں عدم استحکام کے مستقل خاتمے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، سپریم لیڈر کے نمائندے برائے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل محسن رضائی، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں کشیدگی میں مزید اضافے کو روکنے، آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور تنازع کے جلد خاتمے کے اقدامات پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے علاقائی امن اور تنازعات کے مذاکرات کے ذریعے حل کی راہوں پر بھی غور کیا گیا۔

ایرانی قیادت نے مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور تنازع کے پرامن حل میں پاکستان کے تعمیری کردار اور مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

مزید پڑھیں:ایران۔امریکا جنگ بندی پر دنیا بھر میں پاکستان کی تعریف، ’نوبل امن انعام شہباز شریف اور عاصم منیر کو ملنا چاہیے‘

آئی ایس پی آر کے مطابق ایران پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp