2 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے 50 ارب روپے کی بچت ممکن، وزیر توانائی اویس لغاری نے بچت کا نیا فارمولہ پیش کردیا

منگل 20 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 29 ہزار میگاواٹ ہے، اگر 2 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جائے تو اس سے 50 ارب روپے کی بچت کی جاسکتی ہے، اس کے علاوہ ہمیں پنکھوں کو کم واٹ پر منتقل کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب میں وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ ملک میں جو بجلی پورا سال ہر وقت استعمال ہوتی ہے وہ صرف 7 ہزار میگا واٹ ہے، ملک میں پیک ڈیمانڈ 24 ہزار میگاواٹ ہے یعنی سسٹم میں ایک ہزار 845 میگا واٹ صرف اس لیے پڑا ہوتا ہے تاکہ پاکستان کی عوام کو 85 گھنٹے بجلی فراہم کی جاسکے، اس کے علاوہ اس 1845 میگاواٹ بجلی کی ڈیمانڈ ہی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کو آئی پی پیز کے حوالے سے ہر ممکن ریلیف دیا جائیگا، اویس لغاری

انہوں نے کہا کہ اس 1845 میگاواٹ بجلی کی وجہ سے حکومت سالانہ 50 ارب روپے خرچ کررہی ہے، اگر اس بجلی کو سسٹم میں نہ رکھیں تو عوام کو 85 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ برداشت کرنا ہوگی یعنی 40 دن اگر 2 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جائے تو پوری قوم 50 ارب روپے کی بچت کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم دنیا میں سب سے مہنگی بجلی دے رہے ہیں، ملک میں بجلی کی اوسط قیمت اس وقت 44 روپے ہے، تقریباً ڈھائی کروڑ غریب صارفین کو 10 سے 18 روپے کا بجلی کا یونٹ فروخت کیا جاتا ہے، ان غریب صارفین کا بوجھ حکومت اور وہ کمرشل صارفین برداشت کرتے ہیں جنہیں بجلی کا یونٹ 75 سے 77 روپے کا فروخت کیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کی پیداوار سے متعلق غلط اعدادوشمار پیش کیے جاتے ہیں، ہم خطے میں سب سے مہنگی بجلی پیدا کررہے ہیں لیکن حکومت مہنگی بجلی کو سستا کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے، پاور سیکٹر میں اصلاحات لانے سے نظام بہتری کی طرف جائے گا، ڈالر کی وجہ سے کیپیسٹی پیمنٹ 10 روپے سے 18 روپے پر چلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے ایشو پر حافظ نعیم الرحمان کے ساتھ اوپن مناظرے کے لیے تیار ہوں، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ انڈسٹری مہنگی بجلی کی وجہ سے 244 ارب روپے کا بوجھ برداشت کررہی تھی، ملک میں انڈسٹری بند ہورہی تھی لیکن اب حکومت انڈسٹری کے اس بوجھ کو 70 ارب روپے پر لے آئی ہے، یہ بوجھ اب حکومت پاکستان نے اٹھایا ہے تاکہ انڈسٹری کا ریٹ خطے کے دیگر ممالک کے قریب آجائے اور ترقی ہوسکے، انڈسٹری کی ڈیمانڈ جتنی زیادہ ہوگی، اتنا فائدہ ہوگا۔

اویس لغاری نے کہا کہ ٹی وی پر بھرمار تھی کی آئی پی پیز قصوروار ہیں، قیمتیں کم کراؤ، ہم نے خاموشی کے ساتھ آئی پی پیز پر کام کرنا شروع کیا، ہمارے کچھ انٹرنیشنل معاہدے تھے، ان میں رہ کر بہتری کی طرف جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز میں جو کام ساڑھے 3 ماہ میں ہوا وہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، آئندہ چند ماہ میں وزیراعظم آئی پی پیز کے حوالے سے آپ کو خوشخبری دیں گے، آئی پی پیز کا مسئلہ ذمہ دار ہاتھوں میں ہے، ٹاسک فورس بنا دی ہے، ہم آئی پی پیز پر مل کر کام کررہے ہیں، آئندہ چند ماہ میں آئی پی پیز کے حوالے سے بہترین رپورٹ دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟