اسلام آباد، عصمت فروشی کے اڈے پر بیچی گئی خاتون نے دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے تھانہ شالیمار کی حدود میں واقع سیکٹر E-11/2 میں ایک خاتون نے عمارت کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔

متاثرہ خاتون ن میرپور، آزاد کشمیر کی رہائشی ہے۔ واقعہ کے حوالے سے اس کا کہنا ہے کہ چند روز قبل شکیلہ نامی خاتون نے اسے شان عرف شانی کے ہاتھ 12 لاکھ میں فروخت کیا تھا۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس نے دوسری منزل پر واقع فلیٹ نمبر 210 کی کھڑکی سے چھلانگ لگائی، یہ فلیٹ زویا نامی خاتون کا ہے جہاں وہ مساج سینٹر اور عصمت فروشی کا کاروبار کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں ایڈز کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ، مہلک بیماری کیوں پھیل رہی ہے؟

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ذیشان عرف شانی اور زویا نامی خاتون اسے عصمت فروشی پر مجبور کررہے تھے، جس سے بچنے کے لیے کھڑکی سے چھلانگ لگائی۔  خاتون نے مزید بتایا کہ چھلانگ لگانے سے پہلے پولیس اس فلیٹ پر آئی تھی اور دروازے پر دستک دی تھی لیکن زویا نے دروازہ نہیں کھولا، جس پر پولیس واپس چلی گئی، میں چیختی رہی چلاتی رہی لیکن کسی نے مدد نہ کی۔ دوسری منزل سے چھلانگ لگانے کے باعث خاتون کا پاؤں اور ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔ پولیس نے خاتون کو زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کردیا ہے۔

متاثرہ خاتون اور ایف آئی آر کا عکس

ایف آئی آر کیا کہتی ہے؟

پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر درج کرلی ہے، گزشتہ روز تھانہ شالیمار میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق، متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسے 3، 4 دن پہلے شان عرف شانی کی بہین شکیلہ بی بی نے مری گھومنے پھرنے کے بہانے اسلام آباد بلوایا تھا، جب میں اس کے بتائے ایڈریس فلیٹ نمبر 210 سیکنڈ فلور کراؤن پلازہ میڈیکل سوسائٹی، سیکٹر E-11/2، اسلام آباد پہنچی تو یہ لوگ مجھے مری لے کر نہیں گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈراپ سین، غیر ملکی ہونے کا دعویٰ کرنیوالی خاتون راولپنڈی کی ’فروا کیانی‘ نکلیں، جنسی زیادتی ثابت نہ ہوئی

ایف آئی آر میں درج خاتون کے بیان کے مطابق، شانی نے میرا ایک موبائل فون اور رقم تقریباً 50 ہزار روپے اپنے پاس رکھ لیے جبکہ میں بار بار کہتی رہی کہ میرا موبائل فون اور پیسے واپس کردو لیکن انہوں نے مجھےفون اور پیسے واپس نہ کیے بلکہ مجھے بلیک میل کرکے زنا کے لیے اکساتے رہے، میں ان کی باتوں میں نہ آئی اور آج تنگ آکر فلیٹ نمبر 210 سیکنڈ فلور سے چھلانگ لگادی۔ خاتون نے شان اور شکیلہ بی بی کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘