وزیراعظم کا ای پروکیورمنٹ منصوبے پر عملدرآمد میں سست روی پر اظہار برہمی، ایک ماہ کی ڈیڈ لائن

ہفتہ 24 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ای پروکیورمنٹ منصوبے پر عملدرآمد میں سست روی، کام کے معیار اور پراسیس کے نامکمل ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تکمیل کے لیے ایک ماہ کی ڈیڈلائن دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت الیکٹرانک پروکیورمنٹ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ہدایت کی کہ 2 ارب سے زیادہ کے تمام منصوبوں کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کروائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس، ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن میں پیشرفت کا جائزہ

وزیراعظم نے کہاکہ حکومت تمام قسم کی خریداریوں کے حوالے سے شفاف طریقہ کار رائج کرنے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پروکیورمنٹ کے عمل کے حوالے سے شکایات اور تحفظات کے حل کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے اس کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کروائی جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پروکیورمنٹ کے عمل کے حوالے سے شکایات اور تحفظات کے حل کے نظام کو پروکیورنگ ایجنسی کے ماتحت نہیں ہونا چاہیے، اس حوالے سے قواعد و ضوابط میں ترمیم کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

اس موقع پر حکام کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ ای پروکیورمنٹ کا منصوبہ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری نے ورلڈ بینک کی فنڈنگ سے 2017 میں شروع کیا۔

ای پروکیورمنٹ منصوبے کی کل لاگت 45 ملین ڈالرز ہے، بریفنگ

بریفنگ کے مطابق ای پروکیورمنٹ کے منصوبے کی کل لاگت 45 ملین امریکی ڈالرز ہے۔

حکام نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی 37 وزارتوں اور 301 پروکیورنگ ایجنسیوں میں ای پروکیورمنٹ کا نفاذ ہوچکا ہے، پی پی آر اے کی جانب سے پروکیورنگ ایجنسیوں کے 8988 آفیشلز کو ای پروکیورمنٹ کی تربیت دی جا چکی ہے۔

بریفنگ کے مطابق وفاقی حکومت کا ای پروکیورمنٹ کے حوالے سے حجم تقریباً 1551 بلین روپے ہے، ای پروکیورمنٹ کے حوالے سے پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخوا اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم بڑا فراڈ، فوری انکوائری رپورٹ پیش کی جائے، وزیراعظم کی کابینہ اجلاس میں ہدایت

اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کی بدنیت اور جھوٹی قیادت ملک کو مکمل تباہی کی طرف لے کر جارہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان علما کونسل اور عالمی تنظیمِ تعظیمِ حرمین شریفین کی سعودی عرب پر میزائل حملے کی مذمت

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا خواتین ہاکی کو دوبارہ فعال بنانے کا منصوبہ، نئی کھلاڑیوں کو عالمی میدان میں موقع مل گیا

خوراک خریدنے سے پہلے معلومات چیک کرنے والی ایپس واقعی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں؟

کب اور کہاں سجے گا اسٹار کھلاڑیوں کا میلہ؟ پی سی بی کے دھماکے دار ٹورنامنٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟