پاکستان تحریک انصاف کا ایک بار پھر جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

اتوار 25 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں 27 اگست کو ہونے والا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما شوکت بسرا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کے بعد لاہور جلسے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی نے اسلام آباد جلسہ کیوں ملتوی کیا، وجہ سامنے آگئی

انہوں نے کہاکہ اس وقت پی ٹی آئی کی تمام تر توجہ اسلام آباد جلسے پر مرکوز ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے 22 اگست کو اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ اس سے قبل بھی کئی بار وفاقی دارالحکومت میں جلسے منسوخ کیے گئے۔

تاہم اب عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت کا موقف ہے کہ اب اگر انتظامیہ نے اجازت نہ بھی دی تو ہر صورت میں جلسہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کو 22 اگست کا جلسہ منسوخ کرنے کا اسٹیبلشمنٹ نے نہیں کہا، وزیر دفاع خواجہ آصف

22 اگست کا جلسہ منسوخ ہونے کے بعد عمران خان نے جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے پیغام بھجوایا گیا تھا کہ اس روز مذہبی جماعتوں کے کارکنان اسلام آباد میں جمع ہیں اس لیے جلسہ منسوخ کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی، محمد یوسف نے اہم مسئلہ بتا دیا

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں