جنرل باجوہ کی جانب سے مارشل لا کی دھمکی دینے کی بات درست نہیں، شاہد خاقان عباسی

اتوار 25 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر سیاستدان و عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ کی جانب سے مارشل لا لگانے کی دھمکی کی بات درست نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مارشل لگانے والے کبھی دھمکی نہیں دیتے، یا مشورہ نہیں کرتے، وہ لگا دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے مارشل لا نافذ کرنے کی دھمکی دی تھی، خواجہ آصف

انہوں نے کہاکہ ملکی مسائل کا حل صرف آئین پر چلنے میں ہے، حکومت نہ کام کررہی ہے، نہ ڈیلیور کررہی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حکومت کی جانب سے چیف جسٹس کو توسیع دینے کی بات چل رہی ہے، جہاں کرسی کو خطرہ ہوتا ہے تو پھر سب دوڑنا شروع کردیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جو بھی آئین پر چلے گا ہم اس کے ساتھ ہیں، میری تحریک تحفظ آئین پاکستان والوں سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ اس وقت عوام حکومت سے تنگ ہیں، اور اپوزیشن سڑکوں پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں کیا جنرل فیض کے بعد اب جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی کورٹ مارشل کا سامنا ہے؟

انہوں نے کہاکہ میں نے فیض حمید نیٹ ورک کبھی نہیں دیکھا، سابق ڈی جی آئی ایس آئی سربراہ کی گرفتاری فوج کا اندرونی معاملہ ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ 2024 کے انتخابات سے قبل جنرل فیض حمید ریٹائرڈ ہوچکے تھے، جو شخص سروس سے ریٹائرڈ ہوچکا ہو وہ کسی کے سر پر کیا دست شفقت رکھ سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فٹبال ورلڈ کپ: 2 گول کے خسارے کے باوجود ارجنٹینا کا آخری لمحات میں کم بیک، مصر کو ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش