جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے مارشل لا نافذ کرنے کی دھمکی دی تھی، خواجہ آصف

جمعرات 15 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ 6 ماہ سے ایک سال کی توسیع کا کہہ رہے تھے، ایک مرتبہ ایک بیٹھک میں جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے سب کے سامنے ملک میں مارشل لا نافذ کرنے کی دھمکی بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں:جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل، 3 مزید فوجی افسران کو تحویل میں لے لیا گیا، آئی ایس پی آر

جمعرات کو ایک ٹی وی انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل فیض حمید کے ساتھ جڑے تمام کرداروں کو بے نقاب کرنے کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جانا ہے، قانون کی بالادستی قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جنرل فیض حمید کی انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن بننا بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل فیض حمید کا پورا معاملہ پاکستان کی سیاست میں ایک نئے باب کا آغاز ہے، جوڈیشل کمیشن بنے تاکہ سب پردہ نشین سامنے آئیں ،اس کے لیے ضروری ہے کہ صاف و شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:کوئی نیا تنازع نہیں کھڑا کرنا چاہتا، ملک احمد میرے چھوٹے بھائی ہیں، خواجہ آصف

ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل باجوہ نگراں حکومت میں 6 ماہ سے 1 سال کی ایکسٹیشن کا کہہ رہے تھے ۔جنرل باجوہ بہت کچھ چاہتے تھے وہ ملک میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت لے آئے اور 4 سال تک ایک شو چلایا اور ملک میں جو کچھ ہوا وہ سب نے دیکھا۔

جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید کے درمیان بہت گہرا تعلق ہے ایک بیٹھک کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح طور پر ملک میں مارشل لا لگانے کی دھمکی دی تھی۔ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے  مارشل لاء کی بات اکیلے ان کے سامنے ہی نہیں بلکہ مجمع کے بیچ میں بھی کی تھی۔ مارشل لا کی دھمکی پر جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے احتساب سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ وہ کون ہوتے ہیں باجوہ کا احتساب کرنے والے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی فالس فلیگ آپریشن تھا، اس روز ملک میں ایک سانحہ ہوا، سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کڑی سے کڑی سزا ملنا ضروری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی فیض حمید نے کی، وزیر دفاع خواجہ آصف

انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف کارروائیاں کیں اس وقت انہیں کسی جوڈیشل کمیشن کا خیال کیوں نہیں آیا؟

ایک اور سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ میرے اور ملک احمد کے بیانے میں کوئی فرق نہیں ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم