کراچی: مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش اور گرج چمک، بجلی غائب

منگل 27 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز بارش ہوئی جس کے ساتھ ہی شاہراہوں پر پانی جمع ہونے اور بجلی کے غائب ہوجانے سمیت مختلف مسائل نے سر اٹھالیا۔

یہ بھی پڑھیں: بارشوں کی پیشگوئی، سی اے اے کا کراچی ایئر پورٹ کے لیے الرٹ جاری

جن علاقوں میں بارش رپورٹ ہوئی ان میں گلستان جوہر، گلشن اقبال، گلشن معمار، ایئرپورٹ، بہادر آباد، طارق روڈ، پی ای سی ایچ ایس، ملیر، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، ڈیفنس، ایف بی ایریا اور بفرزون بھی شامل ہیں۔ بارش کے ساتھ گرج چمک اور تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بارش شروع ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی جبکہ سڑکوں و شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا جس سے شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیے: سندھ میں موسلادھار بارشوں سے نمٹنے کے لیے صوبائی حکومت نے کیا تیاری کی؟

کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر شہروں میں بارش ہو رہی ہے اور بارشوں کا یہ سسٹم بھارتی صونے گجرات سے آرہا ہے۔ احمد آباد سمیت بھارتی گجرات کے دیگر شہروں میں تیز موسلادھار بارش پچھلے 14 گھنٹوں سے جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم