مظفرآباد میں ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کی نمازِ جنازہ ادا، فضا سوگوار، ہر آنکھ اشکبار

جمعرات 11 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افراد کی نمازِ جنازہ ہائیکورٹ گراؤنڈ چھتر میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں ریاستی قیادت، اعلیٰ عسکری و سول حکام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

شہدا کے تابوت پاکستان کے سبز ہلالی پرچم میں لپٹے ہوئے جنازہ گاہ لائے گئے، جہاں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ نمازِ جنازہ کے موقع پر فضا سوگوار تھی اور غمزدہ شرکا کی آنکھیں اشکبار نظر آئیں۔

مزید پڑھیں: صدر آصف علی زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

نمازِ جنازہ میں قائمقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری فیصل ممتاز راٹھور، اعلیٰ عسکری حکام، موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید، وزرائے حکومت، چیف سیکریٹری خوشحال خان، انسپکٹر جنرل پولیس لیاقت علی ملک سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

نمازِ جنازہ کے بعد شہدا کے درجات کی بلندی، مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شرکا نے وطن عزیز کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں قوم کا سرمایہ قرار دیا۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے قائمقام صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ شہدا پوری قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں، جن کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع، امن و استحکام اور قومی سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے یہ بہادر سپوت قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید، تحقیقات کا حکم

انہوں نے کہا کہ حکومت اور عوام آزاد کشمیر شہدا کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے حوصلے، خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے گا اور ان کی یاد ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میرپور ڈویژن کے ووٹرز بلا خوف و خطر ووٹ ڈالیں، شفاف اور پرامن انتخابات کے تمام انتظامات مکمل، چیف الیکشن کمشنر

پشاور کے واحد بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں سیاسی جلسے کا اعلان، کھیل کے میدان میں سیاست کیوں؟

شفاف انتخابات یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کا سخت ایکشن، 2 پریزائیڈنگ افسر گرفتار

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

پاکستان کی بلیو اکانومی میں بے پناہ مواقع: درست حکمت عملی سے ملک کی تقدیر کیسے بدلی جا سکتی ہے؟

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں