بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم میں اہم تبدیلیاں

بدھ 28 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستانی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، ان 4 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 30اگست سے 3ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 30 اگست سے 3 ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل اپنے ٹیسٹ اسکواڈ میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ابرار احمد اور کامران غلام کو پہلے ٹیسٹ سے قبل ریلیز ہونے کے بعد دوبارہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ میچ، پی سی بی کا طلبا کے لیے اسٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان

دونوں کھلاڑیوں نے 20 سے 23 اگست تک اسلام آباد کلب میں بنگلہ دیش اے کے خلاف 4روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کے لیے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ حال ہی میں والد بننے والے شاہین شاہ آفریدی بھی دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے دوبارہ اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔

مزید برآں، عامر جمال، جنہیں ابتدائی طور پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں اپنی فٹنس پر توجہ دینے کے لیے ریلیز کیا گیا تھا، کو واپس بلا لیا گیا ہے۔ تاہم دوسرے ٹیسٹ میں عامر جمال کی شرکت فٹنس کلیئرنس پر منحصر ہے۔

واضح رہے بنگلہ دیش نے راولپنڈی میں کھیلےجانے والے افتتاحی میچ میں فتح کے ساتھ پاکستان کے خلاف اپنی پہلی ٹیسٹ فتح حاصل کی ہے۔ مہمان ٹیم کو اب 2میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی تنزلی، محمد رضوان کی پوزیشن بہتر

بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال (فٹنس سے مشروط)، ابرار احمد، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ) کیپر)، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp