نواز شریف 5 غدار ججوں کو سزا دو ورنہ قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی، کیپٹن صفدر کی ویڈیو وائرل

جمعرات 29 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹین ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف کی حکومت کو 2017 میں پاناما کے غدار جج ختم نہ کرتے تو آج ملک ایشین ٹائیگر بن جاتا۔

یہ بھی پڑھیں:کیپٹن صفدر نے پی ٹی آئی حامی کو گلے لگا لیا،ویڈیو وائرل

انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرکے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اور ثاقب نثار کے علاوہ جسٹس اعجاز افضل، جسٹس گلزار احمد، جسٹس اعجازالاحسن کے احتساب کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ غدار جج ہیں، اگر آپ ان کا احتساب نہیں کریں گے تو قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی۔

https://x.com/MurtazaViews/status/1828759729017164155

ثاقب نثار انتقال کرگئے تو کیا ہوگا؟

کیپٹن ریٹائرڈ صدر نے کہا کہ اگر کل ثاقب نثار انتقال کرگئے تو کیا فائدہ، ہم ان کی نماز جنازہ نہیں پڑھ سکیں گے، اگر ہم ان کی نماز جنازہ پڑھ لیں تو خدا انہیں بخشے یا نہ بخشے یہ خدا کی مرضی ہے، مگر دنیا کہتی ہے کہ ثاقب نثار اور دیگر 5 ججوں کو سزا دو۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کے وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب پر کیپٹن صفدر نے کیاکہا؟

انہوں نے کہا، ’ہمارا دل کرتا ہے جسٹس اعجاز افضل کو مانسہرہ سے ہتھکڑی لگا کر اسلام آباد لے جائیں پھر دل ٹھنڈا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!