کار ساز حادثہ: ملزمہ نتاشا کے نشے میں ہونے کی تصدیق پر ایک اور مقدمہ درج

ہفتہ 31 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کار ساز حادثہ کیس کی مرکزی ملزمہ نتاشا کے نشے میں ہونے کی تصدیق ہونے پر پولیس ایک اور مقدمہ درج کرلیا ہے۔

کراچی کے تھانہ بہادر آباد ضلع ایسٹ میں درج ایف آئی آر کے مطابق ملزمہ سے حاصل کردہ خون اور پیشاب کے نمونوں سے منشیات (آئس) کے استعمال کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ تفتیشی افسر کو فراہم کی گئی تھی، پولیس نے رپورٹ کی روشنی میں نیا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:کارساز ٹریفک حادثہ: کیا ملزمہ نتاشا نشے میں تھی، میڈیکل رپورٹ میں کیا انکشاف ہوا؟

ملزمہ نتاشا کے خلاف قانونی گھیرا مزید تنگ

پولیس نے نئے مقدمہ میں ملزمہ نتاشا سے تفتیش کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ عدالت نے امتناع منشیات ایکٹ کے نئے  مقدمہ میں پولیس تفتیش کی اجازت دے دی۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ تفتیشی افسر جیل میں ضوابط کے مطابق تفتیش کرسکتا ہے، ملزمہ سے تفتیش شام 5 بجے تک کی جاسکتی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نتاشا مرکزی مقدمے میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔ ملزمہ نتاشا کے خلاف میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر گذشتہ روز امتناع منشیات ایکٹ کے تحت نیا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس سرجن کی رپورٹ کے مطابق ملزمہ وقت وقوعہ آئس کے نشے کی حالت میں تھی۔

مزید پڑھیں:نتاشا دانش کو جیل میں کون کون سی سہولیات فراہم کی گئی ہیں؟

واضح رہے کراچی کے علاقے کارساز روڈ پر رواں ماہ 19 اگست کو ملزمہ نتاشا دانش نے ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار عارف اور ان کی بیٹی آمنہ کو اپنی ایس یو وی کار سے کچل کر ہلاک کردیا تھا۔

ایف آئی آر کا عکس

ملزمہ کے وکیل نے عدالت میں اپنی مؤکل کو نفسیاتی مریض ثابت کرنے کی کوشش تھی تاہم جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات کے سربراہ نے ملزمہ کو نفسیاتی اور دماغی طور پر تندرست قرار دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم