بلوچستان: مون سون بارشوں کے دوران تباہی، مزید 3 افراد جاں بحق

پیر 2 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں مون سون بارشوں کے دوران سیلابی صورتحال ہے، اور 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں مون سون کی بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں سیلابی صورتحال، بلوچستان کے 10 اضلاع آفت زدہ قرار

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہو نے والوں میں 2 خواتین اور 19 بچے شامل ہیں، جبکہ موسلا دھار بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 17 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں یکم جولائی سے اب تک بارشوں کے دوران ایک لاکھ 11 ہزار 451 افراد متاثر ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طوفانی بارشوں سے 895 مکانات مکمل منہدم ہوئے جبکہ 14 ہزار 131 کو جزوی نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال کے دوران 58 ہزار 830 ایکڑ پر فصلیں اور 74 کلومیٹر سڑکیں متاثر ہوئیں، جبکہ طوفانی بارشوں کے باعث 7 پلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں بارشوں کے دوران 373 مویشی ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور  سیلاب سے 11 بچوں سمیت 22 افراد جاں بحق ، 131 مویشی ہلاک

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ مو سلا دھار بارشوں کے دوران جعفر آباد کے 3، لورالائی اور کچھی کے ایک ایک ہیلتھ یونٹ کو نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیارت میں 21.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہریوں کے دل کھول کر عطیات، کراچی میں عوامی لائبریری بند ہونے سے بچ گئی

امریکا کا نیا دفاعی اقدام، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے 488 ملین ڈالر کا ایف 16 ریڈار سپورٹ معاہدہ 

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری