‘اسلامی ملک میں یہ کیا کررہے ہو؟‘، یاسر نواز کو پولیس نے لڑکی کے ساتھ پکڑا تو کیا ہوا؟

پیر 2 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یاسر نواز ایک شاندار پاکستانی اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر ہیں۔ ان کے قابل ذکر ڈراموں میں دل موم کا دیا، باغی، میرا دل میرا دشمن اور دیگر شامل ہیں۔

وہ ملک کے عظیم اداکار فرید نواز بلوچ مرحوم کے صاحبزادے ہیں اور ان کی شادی ایک انتہائی باصلاحیت ٹی وی میزبان و اداکارہ ندا یاسر سے ہوئی ہے۔

ندا ملک کے معروف ٹی وی ہدایتکار و پروڈیوسر کاظم پاشا کی صاحبزادی ہیں اور ان کی اور یاسر کی جوڑی مثالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یاسر نواز کی دوسری شادی کی اجازت نہ دینے والی خواتین کو جیل بھیجنے کی تجویز، کہیں یہ مذاق تو نہیں تھا؟

یاسر نواز اپنی اہلیہ اور خاندان کے افراد کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل مواد بھی تیار کر رہے ہیں اور کامیابی سے اپنا یوٹیوب چینل فرید نواز پروڈکشن چلا رہے ہیں جہاں وہ مختلف اور دلچسپ مواد پوسٹ کرتے ہیں۔

حال ہی میں یاسر نواز نے ٹی وی کے ایک مارننگ شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے ابتدائی افیئرز کے بارے میں کھل کر بات کی۔

انہوں نے 2 مرتبہ اپنے پکڑے جانے کے بارے میں بتایا کہ کس طرح ان کی ایک ’ڈیٹ‘ اور گرل فرینڈ سے ہونے والی فون کال ان کے والد کے علم میں آگئی تھی۔

ندا اپنے والد کاظم پاشا کے ساتھ

یاسر نے میزبان سے کہا کہ چلیں شکر ہے ندا اس پروگرام میں نہیں اور وہ خود اپنے مارننگ شو میں مشغول ہوں گی اس لیے موقعہ غنیمت جان کر میں شادی سےپہلے کے اپنے واقعات سنادیتا ہوں۔

مزید پڑھیے: شادی کیسے کامیاب بنائیں، ندا یاسر نے پاکستانیوں کو راز بتا دیا

پھر دونوں واقعات کی تفصیل بتاتے ہوئے یاسر نواز نے کہا کہ ایک بار میں کالج کے دنوں میں اپنی دوست کو اپنے والد کی گاڑی میں گھمانے لے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں گلیوں میں گاڑی چلا رہا تھا کہ پولیس نے ہمیں پکڑ لیا جس پر میں کافی پریشان ہوگیا حالانکہ ان کی دوست خاصی بہادر تھیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ہمیں تھانے لے جانے کی کوشش کی تو مجبور ہو کر میں نے اپنے والد کو فون کیا جنہیں یہ بھی بتانا پڑا کہ میں گاڑی میں کس کے ساتھ ہوں اور پولیس کیا کہہ رہ ہے۔ خیر اس کے بعد ان میں سے ایک پولیس والے نے ان کو ایک لمبا چوڑا لیکچر دیا اور یہ بھی کہا کہ یہ ایک اسلامی ملک ہے اور آپ کیا کرتے پھر رہے ہیں۔

ایک اور واقعہ سناتے ہوئے یاسر نے بتایا کہ جب کس طرح ایک مرتبہ وہ کمرے میں اندھیرا کیے فون پر اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ محو گفتگو تھے کہ ان کے والد نے گفتگو سن لی۔

یاسر نواز اپنے والد فرید نواز بلوچ کے ہمراہ

یاسر نواز نے بتایا کہ ایک بار وہ گھر آئے تو دیکھا گھر کے سارے افراد گئے ہوئے ہیں وہ اندر آگئے اور آتے ہی بغیر کوئی وقت ضائع کیے انہوں نے لینڈ لائن فون ایک مرکزی جگہ سے اپنے کمرے میں کھینچا اور اپنی گرل فرینڈ کو فون ملادیا۔

مزید پڑھیں: یاسر نواز کی کاسٹنگ پر ندا یاسر کیوں حیران رہ گئیں؟

فون ملانے کی اتنی جلدی تھی کہ انہوں نے کمرے کی لائٹ بھی آن نہیں کی پھر جب انہیں فون پر باتیں کرتے کرتے 20 منٹ گزرگئے تو اچانک بالکل ساتھ والے کمرے سے ہی ان کے والد کے کھانسنے کی آواز آئی جو اپنے بیٹے کو یہ جتا رہے تھے کہ وہ سب کچھ سن رہے ہیں۔ خیر انہوں نے فون بند کردیا لیکن پھر والد نے ان سے کچھ نہیں کہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب