نئے گوگل کی بورڈ کی خاص بات کیا ہے؟

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل نے باضابطہ طور پر اینڈرائیڈ 15 کے لیے سورس کوڈ جاری کیا ہے، جو اس کے موبائل آپریٹنگ سسٹم کے تازہ ترین ورژن کی آمد کا اشارہ دیتا ہے، اس سے اینڈرائیڈ 15 کی خصوصیات کے بارے میں کچھ دلچسپ نتائج بھی سامنے آئے ہیں۔

گوگل کے نئے آپریٹنگ سسٹم  کے ساتھ آنے والی اپ ڈیٹس میں سے ایک ڈیفالٹ اینڈرائیڈ کی بورڈ  ہے، جو کہ جی بورڈ کے نام سے مشہور ہے، یہ کی بورڈ خود بخود تحریری جملوں کو بہتر بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل، فیس بک اور واٹس ایپ پاکستان سے کتنا کماتے ہیں اور کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟

فی الحال جی بورڈ صرف الفاظ کو خود بخود درست کرتا ہے یا اگلے لفظ کا اندازہ لگا کر آپ کے جملے مکمل کرتا ہے، لیکن جلد ہی یہ پورے جملے کو خود بخود درست کرنے کے قابل ہوجائے گا۔

نئی اپڈیٹ میں گوگل صارفین کو یہ آپشن دی جائے گی کہ وہ صرف انفرادی الفاظ میں خود کار تصحیح کرنا چاہتے ہیں یا پورے جملے کو درست کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں گوگل کی جانب سے بنائے گئے اسکولز میں کیا سہولیات دی جا رہی ہیں؟

 مزید براں گوگل تحریر میں جی بورڈ کی غیرارادی تبدیلیوں کو روکنے کے لیے ایک ‘ترمیم’ بٹن متعارف کرائے گا، جس کی نمائندگی پنسل آئیکن سے ہوگی، صارفین کو ٹولز دوبارہ ترتیب دینے سے پہلے اس بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔

علاوہ ازیں گوگل کی بورڈ سوئچر بٹن کے ساتھ مختلف کی بورڈز کے درمیان سوئچ کرنا بھی آسان بنائے گا، یہ زبانوں کے درمیان انتخاب کے موجودہ طریقہ کو بدل دے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp