جنگ سے متعلق اے آئی ویڈیوز کی عدم وضاحت پر آمدنی کی شراکت معطل ہوگی، ایکس کا اعلان

بدھ 4 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی تخلیق کار مسلح تنازعات سے متعلق اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز شیئر کرے اور یہ واضح نہ کرے کہ وہ مصنوعی طور پر بنائی گئی ہیں تو اسے 90 دن کے لیے کریئیٹر ریونیو شیئرنگ پروگرام سے معطل کردیا جائے گا۔

یہ پالیسی تبدیلی ایکس کی انتظامیہ کی جانب سے ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور اسرائیل کے ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران معلومات کی صداقت سے متعلق خدشات بڑھ رہے ہیں۔ کمپنی کے مطابق جنگ جیسے حساس حالات میں مستند معلومات تک رسائی نہایت اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مصنوعی ذہانت سے ویڈیو کی تخلیق، اوپن اے آئی نے سورا 2 لانچ کردیا

ایکس کے ہیڈ آف پروڈکٹ نیکیٹا بیئر نے کہا کہ ’جنگ کے دوران یہ انتہائی ضروری ہے کہ لوگوں کو زمینی حقائق پر مبنی مستند معلومات تک رسائی حاصل ہو‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے ایسا مواد تیار کرنا انتہائی آسان ہوچکا ہے جو لوگوں کو گمراہ کرسکتا ہے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ وہ ان اہم لمحات میں پلیٹ فارم کو قابلِ اعتماد بنانے کے لیے اپنی پالیسیوں اور مصنوعات کو مزید بہتر بناتی رہے گی۔

یہ نئی پالیسی اس پلیٹ فارم کے لیے ایک نمایاں تبدیلی سمجھی جارہی ہے، جسے ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں 44 ارب ڈالر میں خرید کر ٹوئٹر سے ری برانڈ کرتے ہوئے ایکس کا نام دیا تھا۔ مسک کی ملکیت کے بعد پلیٹ فارم کی مواد کی نگرانی سے متعلق پالیسیوں پر شدید تنقید کی جاتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس: 4 ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری، جائیدادیں منجمد ہونگی

نئے قواعد کے تحت بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کو کریئیٹر ریونیو شیئرنگ پروگرام سے مستقل طور پر بھی خارج کیا جاسکتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت اہل صارفین کو ان کی پوسٹس پر حاصل ہونے والی اشتہاری آمدنی میں سے حصہ دیا جاتا ہے۔

کمپنی کے مطابق خلاف ورزیوں کی نشاندہی کمیونٹی نوٹس سسٹم، میٹا ڈیٹا اور اے آئی سے تیار کردہ مواد میں موجود دیگر تکنیکی اشاروں کے ذریعے کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جرمن نشریاتی ادارے کی پاکستان مخالف دستاویزی فلم پر خواجہ آصف سمیت اہم سیاسی و صحافتی شخصیات کی شدید تنقید

شدید گرمی ذہن کو بھی متاثر کرتی ہے، ماہرین نے ’ہیٹ ویو اینگزائٹی‘ سے نمٹنے کے طریقے بتا دیے

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

اوپن اے آئی کے تجرباتی ماڈلز خو ہی ہیکر بن گئے، حقیقت کیا ہے؟

ویڈیو

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

جنوبی افریقہ میں فائرنگ کا واقعہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 4 پاکستانی جاں بحق، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان