عمران خان کے وکلا کو اڈیالہ جیل داخلے سے روکنے پر اسلام ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

ہفتہ 7 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکلا کو اڈیالہ جیل داخلے سے روکنے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق کی جانب سے تحریری فیصلہ جاری   کیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جاری کردی تحریری فیصلے کے مطابق شکایات  سے متعلق جیل انتظامیہ اور وکلا کے بیانات میں تضاد ہے، عدالت 3 وکلا پر مشتمل لوکل کمیشن قائم کرتی ہے۔ کمیشن میں ذوپاش خان، مبین اعوان اور زوہیب گوندل شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: 9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت پر عدالت میں قہقہے کیوں لگے؟

فیصلے کے مطابق ہر تاریخ پر کوئی ایک کمشنر اڈیالہ جیل جا کر جائزہ لے گا، کمیشن ہرعدالتی تاریخ پر ایک کمشنر دستیابی کو یقینی بنائے گا، لوکل کمشنر عدالتی تاریخ پر وکلا  کیساتھ اڈیالہ جیل جائے گا۔ جیل، عدالت یا ملزم تک رسائی میں دشواری  پر کمشنر عدالت کو رپورٹ کرے گا۔

تحریری فیصلے کے مطابق لوکل کمشنر کو اڈیالہ جیل کے ہر دورے پر 10 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے، وکلا  کی گاڑیوں کو جیل کے باہر دروازے پر نہیں روکا جائے گا، وکلا کو جیل کے اندرونی دروازے تک گاڑیاں لے جانے کی اجازت ہوگی۔ جیل حکام 10 منٹ کے اندر سیکیورٹی چیکنگ مکمل کرنے کے پابند ہوں گے۔

فیصلے میں لکھا گیا کہ گاڑی سے اترنے کے بعد وکلا کو سیدھا کمرہ عدالت لے جایا جائے گا، وکلا کو کمرہ عدالت کے علاوہ کسی دوسرے کمرے میں انتظار نہیں کرایا جائے گا، انڈر ٹرائل قیدی کی وکلا سے بات چیت پرائیویسی میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی جی جیل پنجاب کا دورہ اڈیالہ جیل، نئے تعینات افسران سے ملاقات

فیصلے میں لکھا گیا کہ خفیہ آڈیو ریکارڈنگ ڈیوائسز سے متعلق سپرنٹنڈنٹ جیل سے بیان حلفی بھی طلب کیا جا سکتا ہے، لوکل کمشنر ملزم کی درخواست پر وکلا سے مشاورت کے دوران بھی موجود رہ سکتا ہے، یہ تمام احکامات صرف انہی وکلا پر لاگو ہوں گے جن کا وکالت نامہ ٹرائل کورٹ میں جمع ہو گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق وکلالت نامہ رکھنے والے وکلا اپنے ساتھ 3 معاونین کو بھی جیل لے جا سکیں گے، یہ احکامات صرف ایک مقدمے سے متعلق نہیں ہیں، ان احکامات کا اطلاق تمام جیل ٹرائل کے مقدمات پر ہوگا، بانی پی ٹی آئی کے وکلا کی درخواست ان احکامات کے ساتھ نمٹائی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈبل شفٹ میں کرنے کا فیصلہ، رنگ روڈ رواں ہفتے کلیئر کرنے کی ہدایت

17 سال بعد بھی بچوں کا ٹرسٹ خالی کیوں؟ پیرس جیکسن عدالت پہنچ گئیں

برآمد کنندگان کے لیے قواعد آسان بنانے کی تیاری، ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم میں اہم تبدیلیوں پر غور

سانحہ پمز، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی آر درج نہ کرنے کا حکم معطل کردیا

پاکستانی روزانہ یوٹیوب پر کتنی ویڈیوز دیکھتے ہیں؟ حیران کن اعداد و شمار سامنے آگئے

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا