چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپیئن ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، سب ٹیمیں اس ایونٹ میں شرکت کریں گی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ جے شاہ کے آئی سی سی چیئرمین بننے پر کوئی پریشانی نہیں ہے، جے شاہ سے کئی میٹنگز میں ملاقات ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت چیمپیئنز ٹرافی 2025 کھیلنے پاکستان نہ آیا تو کیا ہوگا؟
’چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی اور اس میں شرکت کے لیے تمام ممالک کے کرکٹ بورڈز سے رابطے میں ہیں، چیمپیئن ٹرافی کے لیے منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے۔‘
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ، میڈیا سے گفتگو میں کہا،30 ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم کی بیسمنٹ مکمل ہوجائے گی، پنڈی اسٹیڈیم سارا گرا کر بنانا پڑے گا،اسلام آباد میں دبئی جیسا نیا اسٹیڈیم بنایا جائے گا۔۔۔!!! pic.twitter.com/TKjhqM2YZb
— Mughees Ali (@mugheesali81) September 7, 2024
محسن نقوی نے کہا کہ وہ ایشین کرکٹ کونسل کے 8 اور 9 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے، سلمان نصیر اس اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں نئے صدر کے حوالے سے حتمی مشاورت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے دورہ پاکستان کا فیصلہ کر لیا؟ جے شاہ نے خاموشی توڑ دی
قذافی اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کے حوالے سے گفتگو میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ 30 ستمبر تک بیسمنٹ کا کام مکمل کر لیا جائے گا، پویلین اسٹیل کا ہو گا، رواں سال 31 دسمبر تک نئی بلڈنگ کھڑی ہو گی، قذافی اسٹیڈیم کے پورے انکلوژرز نئے بنیں گے۔
انہوں نے کہا ’کراچی اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام جاری ہے، اسلام آباد میں دبئی اسٹیڈیم کی طرز پر نیا اسٹیڈیم بنایا جائے گا جبکہ قذافی اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل کا کام چیمپیئنز ٹرافی کے بعد شروع ہوگا، انٹرنیشنل ہوٹل سے بورڈ کو ریونیو ملے گا۔