پی ٹی آئی کا 22 ستمبر کو لاہور والا جلسہ بھی مویشی منڈی میں ہوگا؟

پیر 9 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف نے 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ مویشی منڈی میں کیا، جلسہ گاہ  کو جانے والے راستوں کو رکاٹیں کھڑی کر کے روکا گیا لیکن پی ٹی آئی مشروط اجازت کے باوجود جلسہ کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی جلسہ کے منتظمین کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی، آئی جی اسلام آباد

اب 22 ستمبر کو پی ٹی آئی لاہور میں جلسہ کرنا چاہتی ہے اس حوالے سے 31 اگست کو جماعت کی جانب سے دارخوست ڈپٹی کمشنر کو دی گئی ہے۔ اس دراخوست میں مینار پاکستان، اقبال پارک میں جلسہ کرنے کی اجازات مانگی ہے اور کہا گیا کہ جماعت ایک سیاسی اجتماع کرنا چاہتی ہے۔

مزید پڑھیے: پی ٹی آئی جلسہ، پولیس پر پتھراؤ کے بعد ایف سی طلب کرلی گئی

پنجاب حکومت میں ذرائع کے مطابق جن شرائط کے مطابق 8 ستمبر کو جو اسلام آباد میں  جلسہ کرنے کی اجازات دی گئی تھی اس پر جماعت نے کوئی عمل نہیں کیا، جلسہ کا ختم کرنے کا وقت مقرر تھا جس پر عمل نہیں کیا گیا، ادروں کے خلاف تقریر کرنے سے روکا گیا تھا مگر اس پر بھی عمل نہیں کیا گیا جس کے بعد پنجاب حکومت پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ دینے کا سوچ رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ابھی جلسے کی اجازت دینے سے روکا دیا ہے، اگر پنجاب حکومت نے جلسے کی اجازت دی تو ہو سکتا ہے ہنجروال مویشی منڈی میں جلسہ کرنے کی اجازت مل سکتی ہے وہ بھی مشروط اجازات ملے گئی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی جلسہ: شیر افضل مروت آپے سے باہر، کارکن کو مُکّا جڑ دیا

حکومتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسے کی اجازت دینے کے موڈ میں نہیں ہے کیوں کہ وہ سمجھتی ہیں کہ یہ ایک انتشاری ٹولہ ہے اور اسے اگر اجازت دی گئی تو یہ فساد اور انتشار ہی ملک میں پھیلائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم