رشوت دینے کے کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کرلیا گیا

منگل 4 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فحش فلموں کی اداکارہ کو تعلقات چھپانے کی غرض سے رشوت دینے پر نیویارک میں گرفتار کرلیا گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے پہلے صدر ہیں جنہیں کرمنل کاررائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پیشی کے لیے نیویارک کے علاقے مین ہیٹن کی عدالت پہنچے جہاں انہوں نے اپنے آپ کو مین ہیٹن کے اٹارنی آفس حکام کے حوالے کیا جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ٹرمپ کو نیویارک کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جس کے لیے عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ عدالت کے باہر ٹرمپ کے حامی اور مخالف  دونوں طرح کے افراد کی ایک معقول تعداد بھی دیکھنے میں آئی۔

عدالتی کارروائی کے دوران ٹرمپ کو ان پر عائد الزامات بتائے جائیں گے اور پیشی کے موقع پر خفیہ سروس کے اہلکار  بھی ان کے ہمراہ ہوں گے تاہم عدالت میں پیشی پر انہیں ہتھکڑیاں نہیں پہنائی جائیں گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر جس پر الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے اس کے مطابق ان کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے مبینہ طور پر سنہ 2016 کے انتخابات سے قبل فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز  کو رقم دی تھی تاکہ وہ ٹرمپ سے ناجائز تعلق پر خاموش رہے۔

دوسری جانب اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلزنے اعتراف کیا ہے کہ اس کا ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سنہ 2006 میں جنسی تعلق تھا اسی لیے ٹرمپ نے انہیں خاموش رہنے کے لیے رقم دی تھی۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا اسٹارمی ڈینیئلز سے کوئی افئیر نہیں رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جوس بٹلر ٹی20 کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

اسحاق ڈار کی مسجد نبویؐ میں حاضری، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں

بابر اعظم نے عمران خان کا بڑا ریکارڈ برابر، اسٹیو وا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ایران نے بڑے امریکی حملے کے ڈر سے مذاکرات کے لیے مجھ سے التجا کی، ٹرمپ کا دعویٰ

روس کے ساحلی تفریحی مقام پر دھماکا، 4 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک، روس اور یوکرین کے متضاد دعوے

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ