عدت کے دوران نکاح ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک اور درخواست دائر

بدھ 5 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کرنے پر کارروائی کے لیے ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد کے شہری محمد حنیف نے اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سینئر سول جج نصر من اللہ 8 اپریل کو سماعت کریں گے جبکہ درخواست گزار کی جانب سے بیان قلمبند کروا دیا گیا ہے۔

درخواست گزار نے لاہور میں پڑھائے گے نکاح کی کاپی بھی درخواست کے ساتھ منسلک کی ہے۔

درخواست میں عمران خان ، بشریٰ بی بی اور اسٹیٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی بشریٰ بی بی کے ساتھ ہونے والی شادی کے بعد یہ خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں کہ عدت کے دوران نکاح کیا گیا اور اس حوالے سے نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے انکشاف کیا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح 2 مرتبہ پڑھایا جس کی وجہ یہ تھی پہلا نکاح عدت میں ہوا تھا۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز جمیعت علمائے اسلام نے بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے دوران عدت بشریٰ بی بی سے شادی کی، دوران عدت شادی غیرشرعی ہے، عمران خان سے متعلق ریحام خان نے بھی اپنی کتاب بھی کئی انکشافات کئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی