’گرفتار نہ کریں میرا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے‘ پی ٹی آئی جلسے کے بعد خاتون کی ویڈیو وائرل

منگل 10 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون گاڑی میں بیٹھی  ہیں اور وہ پولیس اہلکاروں سے کہتی ہیں کہ ان کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے، اس لیے انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔

ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین کی جانب سے اس پر غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے یہ ویڈیو پوسٹ کی گئی اور کہا گیا کہ جب خاتون نے کہا کہ ان کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے تو پولیس نے انہیں ہنستے ہوئے چھوڑ دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تماشا بنانے والوں کو عوام یاد رکھے گی۔

ایک صارف نے لکھا کہ وقت بدلتے دیر نہیں لگتی، مسلم لیگ ن کے گرد بھی گھیرا تنگ ہوگا۔

تحریک انصاف کے حامی ایک صارف کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے قانون کو بچوں کا کھیل سمجھ کے رکھا ہوا ہے۔

فریدون خان نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اصل میں پاکستان ایک جنگل ہے اور جنگل میں قانون نہیں طاقت ہوتی ہے اور پاکستان اس وقت طاقت کے زور پر چلایا جارہا ہے۔

واضح رہے پی ٹی آئی نے 8 ستمبر کو سنگجانی کے مقام پر جلسہ کیا تھا اس موقع پر حکومت کی جانب سے کنٹینر لگا کر اسلام آباد کو جگہ جگہ سے بلاک کیا گیا تھا۔ اور آج پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف  مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین اور عامرمغل کی ہدایت پر روڈ بلاک کیا گیا اور پولیس پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا گیا۔ مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت 11 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی، محمد یوسف نے اہم مسئلہ بتا دیا

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں