محمد رضوان کی پریکٹس سیشن کے دوران فینز کو نماز پڑھنے کی تلقین، ویڈیو وائرل

بدھ 11 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیصل آباد میں ہونے والے چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹیم  وولوز کے کپتان محمد رضوان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پریکٹس سیشن دیکھنے کے لیے آئے فینز کو نماز پڑھنے کی تلقین کر رہے ہیں۔ محمد رضوان کہتے ہیں’ اگر ہم اچھے کام کرنے والے بن جائیں تو ملک بہتر جگہ پہنچ جائے گا، ساتھ ہی ان کا فینز کو کہنا تھا کہ ادھر سے واپس جا کر نماز پڑھ لینا۔‘

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر تنقیدی تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ محمد رضوان سے کہیں کہ کھیلنے پر فوکس کریں کیونکہ پی سی بی انہیں تبلیغ کرنے کے پیسے نہیں دیتا۔

ایک ایکس صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان پارٹ ٹائم کرکٹر جبکہ فل ٹائم مولانا ہیں۔

رجب علی نے محمد رضوان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اچھی اداکاری کر لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ ٹورنامنٹ 12 سے 29 ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا جس میں ملک کے 150 بہترین کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں، دوسری طرف وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو تینوں فارمیٹس کے لیے قومی ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی حتمی فیصلہ کوچز، مینٹورز اور سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp