سپریم کورٹ کے ڈیم فنڈ میں کل رقم کتنی اور یہ کہاں سے آئی ہے؟

جمعرات 12 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت کو ملک کی ابتر معاشی صورتحال کے باعث ہر وقت فنڈز کی ضرورت ہوتی ہے۔ گزشتہ روز ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں انہوں نے عدالت سے سپریم کورٹ کے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں موجود رقم وفاقی حکومت اور واپڈا کو دینے کی استدعا کی ہے۔

وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ سپریم کورٹ کے ڈیم فنڈ میں کل رقم کتنی اور یہ رقم کہاں سے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیم فنڈ کی رقم وفاق کو دینے کا معاملہ، آڈیٹر جنرل و دیگر فریقین طلب

جولائی 2018ء میں اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ملک بھر میں پانی کی قلت پر از خود نوٹس لیتے ہوئے مختلف ڈیمز کی تعمیر کے لیے ڈیم فنڈ کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ اس ضمن میں انہوں نے چیف جسٹس اور پرائم منسٹر ڈیم فنڈ کے نام سے ایک بینک اکاؤنٹ بھی کھلوایا تھا، جس میں اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانی شہریوں نے عطیات جمع کرائے تھے۔

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر موجود ڈیم فنڈ کی تفصیلات کے مطابق، اس وقت ڈیم فنڈ میں مجموعی طور پر 18 ارب 64 کروڑ 89 لاکھ روپے جمع ہیں۔ اس میں 9 ارب 56 کروڑ روپے سے زائد کی رقم پاکستان سے عطیات کی صورت میں جمع کرائی گئی جبکہ ایک ارب 90 کروڑ روپے بیرون ملک سے اس فنڈ میں جمع کروائے گئے۔ ڈیم فنڈ میں 7 ارب 17 کروڑ روپے اضافہ بھی ہوا ہے جو کہ اصل رقم پر حاصل کیا گیا منافع یعنی سود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: ڈیم فنڈ پر چیف جسٹس کا اختیار ختم کرنے کے لیے درخواست دائر

وزارت خزانہ کے مطابق، ڈیم فنڈ کے قیام سے اب تک اس اکاؤنٹ سے کوئی رقم نہیں نکلوائی گئی۔ سپریم کورٹ نے 4 جولائی 2018ء کو اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ ڈیم فنڈ میں سے رقم صرف سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں نکالی جاسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’مولانا کی قدم بوسی کے لیے حاضر ہوتا ہوں‘، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ مکالمہ

آئینی ترمیم سے پہلے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، بلاول بھٹو زرداری

خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟

مہاجرین کی 12 نشستوں کا معاملہ حساس، انہیں حقِ رائے دہی سے محروم نہیں کیا جا سکتا، رانا ثنااللہ

ٹرمپ اور امریکا پر عالمی اعتماد میں ریکارڈ کمی، نئی سروے رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا