سندھ اسمبلی نے خط لکھ کر الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اس کے قائدین کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔
سندھ اسمبلی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی نے 10 ستمبر 2024 بروز منگل اپنے اجلاس میں قرارداد منظور کی ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی کے لیے 2 ہفتے کی ڈیڈلائن دیتا ہوں، علی امین گنڈا پور کا جلسہ عام سے خطاب
خط میں کہا گیا کہ ایوان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے اسلاآباد جلسہ میں دوران تقریر تضحیک آمیز ریمارکس کی شدید مذمت کی۔
سندھ اسمبلی کی جانب سے خط میں سفارش کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن اور متعلقہ ادارے پی ٹی آئی اور اس کے قائدین کے خلاف کارروائی کریں۔
یہ بھی پڑھیں: گنڈاپور کے نازیبا القابات: صحافیوں کا واک آؤٹ اور ایوان واپسی
واضح رہے کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد میں سنگجانی کے مقام پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے تقریر کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ حکومت کو ڈیڈ لائن دیتے ہیں اگر 2 ہفتوں کے اندر ہمارے قائد کو رہا نہ کیا گیا تو خود رہا کریں گے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے فوج، میڈیا اور خواتین سے متعلق بھی تضحیک آمیز الفاظ استعمال کیے تھے۔