نہ ہم نے کسی ادارے کی بے عزتی کرنی ہے نہ کسی کو نیچا دکھانا ہے، محمود خان اچکزئی

جمعرات 12 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پختوںخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر ہم سب ایک ہو جائیں تو 73 میں جو بھی منفی شقیں ہیں ، جو بھی لایا ہے اس غلاظت کو صاف کر دیں۔ ہم سب چاہیں تو ایک گھنٹے میں ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:چارٹر آف پارلیمنٹ کے تحت تشکیل دی گئی کمیٹی میں کون سے حکومتی اور اپوزیشن ارکان شامل ہیں؟

وہ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کر رہے تھے۔

اس موقع پر محمود اچکزئی خصوصی اجلاس کی کمیٹی میں تمام معزز ممبران خصوصاً مولانا فضل الرحمن اور عمر ایوب کو خوش آمدید کہا۔

کمیٹی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ نہ ہم نے کسی ادارے کی بے عزتی کرنی ہے نہ کسی کو نیچا دکھانا ہے، پارلیمنٹ کو وقعت اور آئین کی بالادستی پارلیمان میں موجود ہر جماعت چاہتی ہے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جب بھی سیاستدان متحد ہوئے ، بےنظیر شہید اور نواز شریف اکٹھے ہوئے ، اچھے فیصلے ہوئے۔میں چاہوں گا کہ مولانا فضل الرحمن اور عمر ایوب کو بھی کمیٹی کا ممبر بنایا جائے، تاکہ یہ ہماری رہنمائی کرسکیں۔

میں ناراض نہیں ہوں مجھے بھی ممبر بنا لیں، مولانا فضل الرحمان

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ناراض نہیں ہوں مجھے بھی ممبر بنا لیں۔

یہ بھی پڑھیں:چارٹر آف پارلیمنٹ، ایوان کی کارروائی چلانے کے لیے 16 رکنی کمیٹی کے قیام کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

کوشش کرنی چاہیے کہ آگ لگے ہی نہ، ڈاکٹر فاروق ستار

اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہم ایوان کا تقدس پامال ہونے کے لیے آگ بجھانے کو اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ آگ لگے ہی نہ۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کل جماعتی مستقل کمیٹی بنانی چاہیے جو قومی سطح پر آئین کی پاسداری اور سیاسی بحرانوں سے نمٹنے کیلئے کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے ایک واضح پیغام جانا چاہئیے کہ ہماری کسی ادارے سے دشمنی ہے نہ کسی جماعت سے،خوشی ہے کہ سب جماعتیں آج ایک جگہ جمع ہو گئیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جو ہوا سو ہوا، کمزوری ہے کہ جتنے ادارے ہیں انکی آپس میں پیٹی بندی ہے۔چاہے فوج ہو ، عدلیہ ہو یا کوئی اور ادارہ، پیٹی بندی نہیں ہے تو بیچارے مجبور سیاستدانوں میں نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:9 ستمبر گرفتاریاں: ایاز صادق نے اسپیکر کا عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

انہوں نے کہا سیاستدانوں کے اتحاد کا نتیجہ مثبت نکلتا ہے، بس اداروں کو یہ بتانا ہے کہ ہمارا سیاسی  اکٹھ آپ کے خلاف نہیں ہے۔

اس موقع پر نومنتخب چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اسپیکر صاحب سے کہتے ہیں کہ ممبر بنایا جا سکے تو اچھا ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کی وجوہات کیا ہیں؟

موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ماضی جیسی کشیدگی نہیں، نظام مشترکہ انداز میں چل رہا ہے، عامر الیاس رانا

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

ویڈیو

موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ماضی جیسی کشیدگی نہیں، نظام مشترکہ انداز میں چل رہا ہے، عامر الیاس رانا

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش