مردان پیر خانے میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس کرجاں بحق

ہفتہ 14 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مردان کے علاقے رستم باغ جبران کے قریب پیر خانے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پہاڑ میں اونچائی پر واقع مکان مریدوں کی رہائش گاہ تھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 فائر فائیٹرز کی ٹیم نے کافی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو نے تمام جاں بحق افراد کو بھی اسپتال منتقل کردیا۔ تاہم، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

مزید پڑھیں: کراچی: غیرقانونی پیٹرول کی دکان پر آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق، رہائشی عمارت خاکستر

پولیس کے مطابق رات کے آخری پہر مرادن میں ایک گھر میں آگ بھڑکنے سے کچا گھر نذر آتش ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہوگئے۔

واضح رہے ریسکیو ٹیموں کے آنے سے قبل لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے۔ بعدازاں پولیس سمیت ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور قانونی کارروائی مکمل کی۔

بعدازاں لاشوں کو رستم ٹائپ ڈی اسپتال میں منتقل کردیا گیا، تاہم آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔

مزید پڑھیں: چارسدہ: آندھی سے مکان کی چھت گرگئی، ماں باپ اور 3 بچے جاں بحق

دوسری جانب چارسدہ میں بھی حادثہ پیش آیا ہے، ترنگزئی میں شدید طوفانی ہواؤں کے باعث کمرے کی چھت گرگئی اور ملبے تلے دب کر 5افراد جاں بحق ہوگئے۔

رات گئے واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت میاں، بیوی اور 3بچوں کی لاشیں نکال کراسپتال منتقل کردیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم