ہم اپنے آرمی چیف اور چیف جسٹس کے پیچھے کھڑے ہیں، راجا پرویز اشرف

ہفتہ 14 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے چیف جسٹس اور آرمی چیف کو متنازعہ نہیں بنا سکتے، ہم اپنے آرمی چیف اور چیف جسٹس کے پیچھے کھڑے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی و سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا کہ انہیں مجھے امید تھی کہ پچھلے 4 دن سے ہم بہتری کی طرف جا رہے ہیں، وہ لیڈرآف اپوزیشن کی عزت کرتا ہوں، ہم شاید کسی بہتری کی طرف جا رہے ہیں، کمیٹی کی بات ہوئی، ماحول کو بہتر کرنے کی بات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے باغِ دستور کا سنگ بنیاد رکھ دیا

راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پارلیمنٹ کی عزت اور توقیر ہونی چاہیے، آج بلاول بھٹو کی تقریر پر جو ردعمل آیا اس کی توقع نہیں تھی، پہلے سمجھیں تو سہی کہ بات کیا ہے پھر اس کا جواب دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے اندر سے گرفتاریوں کی سب نے مذمت کی، بلاول بھٹو نے کچھ سوالات کیے ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا ٹویٹ کی انکوائری کرائی جائے، کوئی بھی محب وطن اس طرح کے ٹویٹ نہیں کرسکتا، جب ماحول نارمل ہورہا تو پھر کیوں ایسا ٹویٹ کیا گیا، ہو بھی سکتا یہ سازش ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ارکان اسمبلی میں اضطراب: راجا پرویز اشرف کا خط بنام سپریم کورٹ کے جج صاحبان

ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت اور آزادی کے لیے جان کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا، عمرایوب کے دادا نے عوام کو اقتدار سے محروم کیا، بلاول کے نانا جان نے پھانسی کا پھندا قبول کیا، مشرف نے ایوان سے جو اختیارات چھینے وہ صدر مملکت زرداری نے واپس دلوائے۔

راجا پرویز اشرف نے کہا کہ آپ جس ڈگر پر چل پڑے ہو وہ خطرناک ہے، آپ کا راستہ تباہی اور بربادی کاراستہ ہے، نتائج بدترین ہوں گے، خوشی تھی کہ ہاؤس کا ماحول نارمل ہونے جارہا تھا، سب سے پہلے پاکستان ہے پھر شخصیت۔

یہ بھی پڑھیں: سفید چھڑی کے عالمی دن پر صدر اور اسپیکر قومی اسمبلی کا اہم پیغام

سابق اسپیکر نے کہا کہ آپ نے 9مئی کو تنصیبات پر حملے کرکے ہندوستان کو خوش کیا، آپ چیف جسٹس اور آرمی چیف کو متنازعہ نہیں بنا سکتے، ہم اپنے آرمی چیف اور چیف جسٹس کے پیچھے کھڑے ہیں، 25 کروڑ عوام کو یکجا ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر کس نے بات کی، اگر آپ اس ہاؤس کا ماحول خراب کریں گے تو پاکستان کا ماحول خراب کریں گے، اپنے نے ہمارے شہیدوں کی بے حرمتی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں