بلوچستان: پیپلز پارٹی ایم پی اے علی مدد جتک کی کامیابی کالعدم قرار

پیر 16 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن ٹریبونل نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر آصف زرداری پہلے سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ ودیگر کی ملاقاتیں

 پیر کو بلوچستا ن ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل کے جج عبداللہ بلوچ نے انتخابی عذرداری کی سماعت کے بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 سے کامیاب ہونے والے پیپلز پارٹی کے حاجی علی مدد جتک کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قراردے دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے حاجی علی مدد جتک کی کامیابی کو پی بی 45 سے جے یو آئی کے امیدوار محمد عثمان پرکانی نے چیلنج کیا تھا۔

مزید پڑھیے: احتجاج عوام کا آئینی حق، سڑکیں بند کرنے پر قانون حرکت میں آئےگا، وزیراعلیٰ بلوچستان

الیکشن ٹریبونل نے علی مدد جتک کو نااہل قرار دیتے ہوئے حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp