افغان قونصل جنرل کا غیر سفارتی رویہ، مذمت نہ کرنے پر فیصل واوڈا کی حکومت پر تنقید

منگل 17 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اقتدار کے لیے ملک کو سرعام بے عزت کرا رہے ہیں، پی ٹی آئی اقتدار کے لیے ملک توڑنے کی ڈگر پر ہے۔

پشاور میں افغان قونصلیٹ کی جانب سے سفارتی آداب کی خلاف ورزی اور قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے پر انہوں نے کہاکہ ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی مذمتی بیان، ایکشن، ڈیمارش یا کوئی چیز نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں پشاور: افغان قونصل جنرل نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دیں، قومی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہوئے

انہوں نے کہاکہ حکومت نالائق اور نااہل کے ساتھ نکمی اور بزدل بھی ہے، سب سورہے ہیں، حکومت ٹک ٹاک سمجھ کر ہی کچھ کرلے۔

واضح رہے کہ پشاور میں تعینات افغان قونصلیٹ نے رحمت اللعالمین کانفرنس میں شرکت کے دوران سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے، اور وہ قومی ترانے کے دوران کھڑے نہیں ہوئے۔

اس حوالے سے سرکاری ذرائع نے ردعمل میں کہا ہے کہ قومی ترانے کا احترام نہ کرکے افغان قونسل جنرل محب اللہ شاکر نے اعلان کیا ہے کہ اس کو پاکستان اور پاکستانی قوم کا کوئی احترام نہیں۔

یہ بھی پڑھیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور افغان حکومت سے براہِ راست رابطے کیوں کر رہے ہیں؟

سفارتی آداب سے واقف ماہرین کے مطابق اس شخص کو ناپسندیدہ شخص قرار دے کر پاکستان سے بھیجا جائے، افغان قونسل جنرل کو دعوت دینے والی خیبرپختونخوا حکومت پر بھی سوال اٹھتا ہے کہ کیا انہیں پاکستان کی عزت اور سفارتی آداب کا کوئی خیال نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!