آئی ایم ایف قرض فراہمی پر رضامند، رقم قسطوں میں ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

جمعرات 19 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف قرض پروگرام کی منظوری کے لیے مطمئن ہوگیا ہے، دوست ملکوں کی یقین دہانیوں کے بعد اب عالمی مالیاتی ادارہ ہمیں قسطوں میں رقم فراہم کرے گا، جس کے لیے شرائط پوری کرنا ہوں گی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ دوست ممالک نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کا قرض رول اوور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو دیے جانے والے قرض کی توثیق جلد متوقع

انہوں نے کہاکہ دوست ممالک کی یقین دہانیوں کے بعد آئی ایم ایف نے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس بلا لیا ہے، تاہم ہمیں قرض کی رقم یکمشت نہیں ملے گی، بلکہ قسطوں میں ادائیگی کی جائے گی۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارا پروگرام 7 ارب ڈالر کا ہے، جبکہ ملک کی مجموعی ضروریات 12 ارب ڈالر کی ہیں، اس لیے ہمیں 5 ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی ضرورت ہوگی، تاہم آئی ایم ایف دیگر مالیاتی اداروں سے یہ رقم حاصل کرنے میں مدد فراہم کرےگا۔

یہ بھی پڑھیں آئی ایم ایف کا دباؤ، اسلام آباد کے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی سبسڈی ختم

اجلاس میں وزیر مملکت علی پرویز ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ 4 سال میں ہمیں 100 ارب ڈالر کی ادائیگی کرنی ہے، آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کریں گے تو قسط جاری ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟