آئی ایم ایف کا دباؤ، اسلام آباد کے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی سبسڈی ختم

بدھ 11 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے دباؤ پر اسلام آباد کے گھریلو بجلی صارفین کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کا ریلیف پیکیج ختم کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ  ریلیف پیکیج کے تحت اسلام آباد کے 201 سے 500 یونٹس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے 14 روپے فی یونٹ سبسڈی کا اعلان کیا گیا تھا، حکومت کے اس اعلان کے بعد ستمبر کے بلوں میں اسلام آباد کے لاکھوں گھریلو صارفین کو اب یہ سبسڈی نہیں ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے بعد اسلام آباد کے شہریوں کے لیے بھی بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ رعایت کا اعلان

پنجاب کی بجلی کی تقسیم کار کمپنی اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) وفاقی دارالحکومت میں بھی بجلی کی تقسیم کرتی ہے، وزیر اعلی پنجاب نے اسی بنا پر اسلام آباد کے گھریلو صارفین کو بھی اس سبسڈی میں شامل کیا تھا۔

واضح رہے کہ 16 اگست کو لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں نواز شریف نے اعلان کیا تھا کہ پنجاب میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو اگست اور ستمبر کے مہینوں میں بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ کی رعایت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان

بعدازاں، 19 اگست کو حکومت پنجاب نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد کے رہائشیوں کو بھی 2 ماہ تک بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ رعایت دینے کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں