کیا بشریٰ بی بی شادی کے وقت عدت میں تھیں؟ نکاح خواں نے سب کچھ بتادیا

بدھ 5 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کے دوران نکاح کے الزام کے کیس میں نکاح خوان مفتی محمد سعید کا عدالت میں جمع کروایا گیا بیان سامنے آگیا۔

نکاح خوان مفتی محمد سعید نے نکاح سے متعلق بیان 18جنوری 2023 کو دیا۔ اپنے بیان میں مفتی سعید نے کہا کہ جنوری 2018 میں لاہور کے علاقے ڈیفنس میں انہوں نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھایا تھا اور عون چوہدری اور ذلفی بخاری بطور گواہان نکاح کی تقریب میں شریک ہوئے تھے۔

مفتی سعید نے بیان میں کہا کہ انہوں نے نکاح سے قبل دریافت کیا تھا کہ بشرٰی بی بی شرعی طور  پر نکاح کے قابل ہیں یا نہیں جس پر بشرٰی بی بی کے ہمراہ موجود خواتین کا اثبات میں جواب ملنے کے بعد ان کا نکاح عمران خان سے پڑھادیا۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح دو مرتبہ پڑھائے جانے کا انکشاف

مفتی سعید نے بتایا کہ بعد میں مختلف ذرائع سے معلوم ہوا کہ بشرٰی بی بی نے سابقہ شوہر سے طلاق کے بعد عدت پوری نہیں کی جس کے بعد انہوں نے ایک ماہ بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کو  دوبارہ طلب کیا  اور بشرٰی بی بی کا شرعی طور پر عدت پوری ہونے کے بعد دوبارہ نکاح پڑھایا۔

یاد رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کرنے پر کارروائی کے لیے اسلام آباد کے شہری محمد حنیف نے اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔خاور مانیکا کی سابق اہلیہ بشریٰ بی بی کے بارے میں الزام ہے کہ عمران خان کے عقد میں آنے کے موقع پر ان کی عدت کی میعاد ختم نہیں ہوئی تھی جو کہ شرعاً جائز نہیں۔

شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سینیئر سول جج نصر من اللہ 8 اپریل کو سماعت کریں گے جبکہ درخواست گزار کی جانب سے بیان قلمبند کروا دیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے لاہور میں پڑھائے گے نکاح کی کاپی بھی درخواست کے ساتھ منسلک کی ہے۔ درخواست میں عمران خان ، بشریٰ بی بی اور اسٹیٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی