امن کا عالمی دن: صدر مملکت اور وزیراعظم نے اپنے پیغامات میں کیا کہا؟

ہفتہ 21 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج امن کا دن منایا جا رہا ہے۔ عالمی سطح پر قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں سے دنیا واقف ہے۔ پاکستانی امن دستے اقوام متحدہ کے مشن کی تکمیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔صدر مملکت اور وزیراعظم نے اپنے پیغامات میں کہا کہ ہمیں اقوام عالم کے مابین اختلافات ختم کرنے اور امن کے مشترکہ مقصد کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن امن کو برقرار رکھنے، انسانی مصائب کے خاتمے، جنگوں اور اندرونی تنازعات سے مسلح ممالک میں دیرپا امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے عالمی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:’جہاں روکا وہیں جلسہ‘، پی ٹی آئی کی حکمت عملی سامنے آگئی

ا کا کہنا تھا کہ پاکستانی امن دستے اقوام متحدہ کے مشن کی تکمیل میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔2 لاکھ 35 ہزار سے زائد پاکستانی فوجیوں نے دنیا کے
29 ممالک میں اقوام متحدہ کے 48 مشنز میں خدمات انجام دی ہیں۔

عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر آصف زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان بات چیت کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے پر پختہ یقین رکھتا ہے۔ تاہم اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے دیرینہ تنازعات کو حل کرنا ضروری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امن کے مشترکہ مقصد کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع کے پائیدار حل کی بنیاد غیر جانبدارانہ رائے شماری اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے نئے معاونین کے نام سامنے آگئے

انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں فلسطین کے معصوم لوگوں کی حالت زار کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ فلسطین تنازع کا پرامن حل وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، وزیر داخلہ اور دیگر کے پیغامات

اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، وزیر داخلہ اور دیگر نے اپنے پیغامات میں کہا کہ مل کر کام کرنے سے ہی ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ایک پرامن کل کی تعمیر کرسکتے ہیں اور دنیا کو امن و آشتی کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار