لیہ: بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

پیر 23 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے شہر لیہ میں مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم میں 3 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پرھیں: ملتان: زائرین کی بس کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 13 زخمی

ریسکیو حکام کے مطابق، یہ افسوسناک حادثہ کوٹ ادو روڈ کوٹھی قریشی کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں زخم ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال لیہ منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ مسافر بس کی تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ مسافر بس راولپنڈی سے ڈیرہ غازی خان جارہی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp