21 سال بعد پتا چلا، گالیاں دینے والے اداکار ٹھیک رہتے ہیں، محسن عباس حیدر

جمعرات 26 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکار اور ٹی وی میزبان محسن عباس حیدر نے کہا کہ 21سال تک تمیز سے کام کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ گالیاں دینے والے اداکار ٹھیک رہتے ہیں۔

اداکار و میزبان محسن عباس نے فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ 21 سال تمیز اور پوری جاں فشانی سے کام کرنے کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ گالیاں دینے والے اداکار ٹھیک رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: گھر میں ٹی وی ہے نہ میں ٹی وی دیکھتاہوں، اداکار محسن عباس حیدر

فیس بک پر پوسٹ کرنے کے بعد صارفین نے ان کو خوب مشورے بھی دیے کہ پروڈیوسرز کو گالیاں مت دینا باقی سب ٹھیک ہے۔ اداکار سہیل سمیر نے کہا لکھا کہ بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی۔

اسی طرح ایک اور خاتون صارف نے لکھا کہ اگر آپ نہیں دیں گے تو آپ کو دے دی جائے گی۔

ماڈل و اداکار عدنان حسین نے لکھا کہ میرے ساتھ بھی اس قسم کا واقعہ پیش آچکا ہے، مجھے خاموش رہنے پر پروگرام سے نکال دیا گیا تھا، جبکہ گالی دینے والا شخص پروگرام میں ہی رہا۔

یہ بھی پڑھیں: دلجیت دوسانجھ کی ایک بار پھر پاکستانی گانے کے ساتھ انٹری

خیال رہے حال ہی میں محسن عباس نے ایک نجی شو میں مہمان کے طور پر شرکت کی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کو اپنی والدہ سے بے حد پیار تھا۔ ان کی وفات کے بعد سب سے زیادہ کمی ان کی ہی محسوس کرتا ہوں۔ اگر آج ان کے پاس والدہ ہوتیں تو انہیں باقی کسی رشتے کی ضرورت نہ رہتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی