لاہور میں اب ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں بھی چلیں گی؟

جمعرات 26 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب صوبہ میں سیاحت کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کررہی ہے جن میں راولپنڈی سے مری تک گلاس ٹرین اور لاہور میں ماڈرن ٹرام سروس کا منصوبہ قابل ذکر ہیں۔ تاہم، ان منصوبوں کی تکمیل سے قبل لاہور میں ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ٹرام سروس کا منصوبہ، ٹرین کب سے چلے گی اور روٹ کیا ہوگا؟

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آج لاہور میں نے 5 نئی ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا باضابطہ افتتاح کیا، انہوں نے ہائبرڈ  ڈبل ڈیکر بس کا معائنہ کیا اور اس میں سفر کیا۔ لاہور میں سیاحت کے لیے نئے روٹس پر 5 نئی ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی۔ بہاولپور اور راولپنڈی میں بھی ایک ایک ڈبل ڈیکر بس کا اضافہ کیا جائے گا، ملتان اور فیصل آباد میں بھی سیاحت کے لیے ڈبل ڈیکر بس سروس شروع ہوگی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بس سے متعلق بریفنگ  میں بتایا گیا کہ ٹی ڈی سی پی کے تحت ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز نومبر 2015 میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں ہوا، سیاحتی بسوں میں اکیڈیمیا، سفارتکار، سرکاری مہمان، کارپوریٹ سیکٹر، شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ عام عوام بھی سیاحتی مقامات کی سیر کرتے ہیں۔

لاہور میں 3 نئی سیاحتی بسوں کا روٹ قذافی اسٹیڈیم سے مختلف سیاحتی مقامات تک ہوگا، پنجاب بھر میں میٹروپولیٹن ٹورازم کے لیے مزید نئی، جدید اور ماحول دوست بسیں فراہم کریں گے۔ اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید، سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، معاون خصوصی راشد نصراللہ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکریٹری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈرامہ انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا