اقوام متحدہ: جبرواستبداد کے زیرسایہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کی کوئی حیثیت نہیں، پاکستان کا بھارت کو جواب

جمعرات 26 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں لاکھوں قابض فوجیوں کی موجودگی میں منعقد کرائے جانے والےنام نہاد انتخابات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے انتخابات کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل میں ایک مندوب کے اظہار خیال پر جواب کا حق استعمال کرتے ہوئے جنیوا میں اقوام متحدہ کے پاکستان مشن میں سیکنڈ سیکریٹری دانیال حسنین نے کہا کہ مندوب نے ایک بار پھر حقوق انسانی کونسل کو جموں و کشمیر میں حالیہ مضحکہ خیز انتخابات بارے بھی گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

دانیال حسنین نے کہا کہ اپنے غیر قانونی زیر تسلط علاقے میں لاکھوں کی تعداد میں فوجیوں کی تعیناتی، سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کرنے، سیاسی رہنماؤں کو پابند سلاسل کرنے اور ہزاروں کشمیریوں کو شہید و زخمی کر کے وہاں نام نہاد انتخابات کے رچائے جانے والے ڈھونگ کی کوئی حیثیت نہیں۔

پاکستانی سفارتکار نے کہا کہ مندوب نے حقوق انسانی کونسل کے 57 ویں اجلاس کے آئٹم نمبر 4 پر عام بحث کے دوران کونسل کے وقت کے نہایت قیمتی ہونے کے ادراک کا دعویٰ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کاش وہ غیر قانونی قبضے کے تحت زندگیاں گزارنے پر مجبور لوگوں کی جانوں کے حوالے سے بھی اسی طرح حساس ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے معمولی ذکر پر بھی وہ اس ڈر سے بے چین ہو جاتے ہیں کہ کہیں ان کا اصل چہرہ بے نقاب نہ ہو جائے۔

مزید پڑھیے: مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی پہلی قرارداد کے 76 سال، کچھ بھی تو نہ بدلا

انہوں نے کہا کہ مندوب نے اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں غیر معمولی ترقی کا ذکر کیا لیکن ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ نوآبادیاتی طاقتیں علاقوں پر اپنے غیر قانونی قبضے پر پردہ ڈالنے کے لیے عام طور پر ترقی کا ہی ڈھنڈورا پیٹتی ہیں۔

دانیال حسنین نے کہا کہ ہم سب یہ بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ نوآبادیاتی طاقتوں کے منصوبے اصل میں زیر قبضہ علاقوں کے مکینوں کے استحصال، ان سے بدسلوکی اور عدم مساوات کو ہی دوام بخشتے ہیں۔ اور جموں کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کے مقاصد بھی کچھ مختلف نہیں۔

پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ مندوب نے اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل سے خطاب میں جان بوجھ کر کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے ذکر سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: بھارت کبھی بھی مقبوضہ کشمیر کو اپنا حصہ نہیں بنا سکے گا، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی کئی قرارد ادوں میں کشمیریوں کو ان کا یہ ناقابل تنسیخ حق دینے کا وعدہ کیا ہوا ہے۔

دانیال حسنین نے کہا کہ گزشتہ 7 عشروں سے بین الاقوامی قانون خاص طور سے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا یہ حق دینے سے انکار کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی