اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایک ہفتے میں شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

جمعہ 27 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو ایک ہفتے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ شبلی فراز کا ایک ہفتے میں نام ای سی ایل سے نکال کر عدالت کوآگاہ کیا جائے، اگر ایک ہفتے میں عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو سیکریٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: لگتا ہے کچھ بڑا ہونے جارہا ہے، عمران خان کا صدر، وزیراعظم کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیٹر شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شبلی فراز کی درخواست پر سماعت کی، شبلی فراز اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت کے رو برو پیش ہوئے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ ابھی تک شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا کیا؟ وکیل نے جواب دیا کہ کچھ بتایا جارہا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے رپورٹ دی جارہی ہے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ یہ پارلیمنٹیرین ہیں، ایسے معاملات وہاں اسمبلی میں کیوں نہیں بتاتے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے ساتھ کیا کرنے والے ہیں؟

وکیل نے جواب دیا کہ وہاں تو اس سے الٹا ہی کام کیا جارہا ہے۔ عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہاکہ ایک ہفتے میں نام ای سی ایل سے نکال کر عدالت کو آگاہ کیا جائے، ایک ہفتہ میں عملدرآمد نہیں ہوتا تو سیکریٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ بعدازاں، عدالت نے سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا بڑا فیصلہ، امریکی فٹبالر بالوگن کا ریڈ کارڈ واپس، صدر ٹرمپ کا خصوصی اظہار تشکر

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر 7 ویں بارعالمی چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا لیا

خاتون کو بچاتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم کا قاتل گرفتار کرلیا گیا

آئی فون کو ٹکر دینے کی تیاری، سام سنگ گلیکسی ایس 27 میں زبردست فیچر متعارف

کل 6 جولائی سے ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟