پاکستان میں جیپ اور وین کی فروخت میں اضافہ

جمعہ 27 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اورجیپوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر64 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی مارکیٹ میں مشہور گاڑیاں ناکام کیوں ہوئیں؟

پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے  2ماہ میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اورجیپوں کے 5014 ہونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 64 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اور جیپوں کے 3060 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اگست میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اورجیپوں کے 2282 یونٹس کی فروخت ہوئی جوجولائی کے مقابلہ میں 16 فیصدکم اورگزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 37 فیصدزیادہ ہے۔

جولائی میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اورجیپوں کے 2732یونٹس اورگزشتہ سال اگست میں 1670یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

مزید پڑھیے: قیمتوں میں کمی کے بعد اب پاکستان میں گاڑیاں قسطوں پر بھی ملنا شروع

واضح رہے کہ روں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں ملک میں گاڑیوں کے مجموعی طور پر 211252 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 181584 یونٹس کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں