ڈرامہ ’کبھی میں، کبھی تم‘ میں سامنے آنے والی گم شدہ پینٹنگز مصور کو کیسے ملیں؟

منگل 1 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مبینہ طور پر فریئر ہال سے چوری ہونے والی پینٹنگز جو کچھ ہفتے قبل مشہور ڈرامے ’کبھی میں، کبھی تم‘ میں نظر آئی تھیں، وہ حقیقی آرٹسٹ اور مالک صفدر علی المعروف سیفی سومرو کے حوالے کردی گئی ہیں۔

رواں ماہ ستمبر کے وسط میں ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی سے تعلق رکھنے والے نوجوان آرٹسٹ صفدر علی المعروف سیفی سومرو نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈرامے ’کبھی میں، کبھی تم‘ کے ایک سین میں ان کی 7 سال قبل چوری ہونے والی پینٹگنز دکھائی گئی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈرامے کے کرداروں ’عدیل اور نتاشا‘ پر فلمائے گئے ایک منظر میں ان کی چوری شدہ پینٹنگز دکھائی گئیں جو انہوں نے فریئر ہال میں نمائش کے دوران رکھی تھیں، جہاں کی انتظامیہ نے انہیں ماضی میں بتایا تھا کہ مذکورہ پینٹنگز چوری ہوگئیں۔

مزید پڑھیں:’مصور سیفی سومرو کی پینٹنگز فریئر ہال میں موجود، چوری نہیں ہوئیں‘

صفدر علی نے 2017 میں کراچی میں ہونے والی نمائش میں کراچی کے فریئر ہال میں جمع کرائے تھے، جسے انہوں نے ’انوسینٹ فیسز‘ (معصوم چہروں) کا نام دیا تھا۔ اس نمائش کے ضوابط کے مطابق اگر فن پارے بِک جاتے ہیں تو اس کی رقم مصور کو ادا کی جاتی اور نہ بِکنے کی صورت میں فن پارے مصور کے حوالے سے کردیے جاتے ہیں۔

تاہم اس نمائش سے متعلق صفدر علی کو بتایا گیا تھا کہ ان کے فن پارے فروخت نہیں ہوئے، اس پر مصور نے نمائش آرگنائزرز سے فن پارے واپس کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر ایک ماہ بعد بذریعہ فون جواب دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ان کی پینٹنگز گُم ہو چکی ہیں۔ پینٹنگز ڈرامے میں نظر آئیں تو انہوں نے سوشل میڈیا پر آواز اٹھائی، جس کے بعد محکمہ ثقافت سندھ نے معاملے کی تفتیش کے لیے کمیٹی قائم کی تھی۔

مزید پڑھیں:مصور صفدر علی کی ’گم شدہ‘ پینٹنگز کی یوٹیوب پر ڈرامائی بازیافت

تفتیشی کمیٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ سیفی سومرو کی پینٹنگز چوری نہیں ہوئیں بلکہ وہ اب بھی فیریئر ہال میں موجود ہیں لیکن نمائش کے لیے پینٹنگز کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کیا جاتا رہا، جس بنا پر کنفیوژن ہوئی کہ پینٹنگز چوری ہوئی ہیں۔ فیریئر ہال انتظامیہ نے مذکورہ پینٹنگز حقیقی آرٹسٹ مالک کو دے دیں اور انہوں نے اپنی فیس بک ویڈیو میں پینٹنگز ملنے کی تصدیق بھی کی۔

ویڈیو میں سیفی سومرو نے بتایا کہ انہیں پہلے ہی 30 ستمبر کو آکر اپنی پینٹنگز لے جانے کا کہا گیا تھا اور اب انہوں نے اپنے فن پارے کئی سال بعد واپس لے لیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گزشتہ 7 سال کے دوران ان کی پینٹنگز کو مختلف نمائشوں اور ڈراموں میں دکھا کر کروڑوں روپے کمائے گئے، انہیں بھی رائلٹی دی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: کینیڈا کا ایک اوور اور کئی سوال، کرپشن کی تحقیقات شروع

ایران امریکا معاہدے کی جانب اہم پیشرفت، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا

حق دو کراچی کے بینرز لگانے اور چھاپنے والوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، حافظ نعیم کا پیپلز پارٹی پر الزام

ٹائم میگزین: 100 بااثر افراد کی فہرست میں نیویارک میئر ممدانی بھی، اور کون شامل؟

وزیراعظم سے امریکی صدر کے مشیر کی ملاقات، ٹرمپ کی جانب سے نیک خواہشات پہنچائیں، علاقائی امن کے لیے کردار کی تعریف

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟