پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج بروز بدھ پنجاب کے شہروں فیصل آباد، میانوالی اور بہاولپور میں احتجاج کی کال دے رکھی تھی۔ احتجاج کے پیشِ نظر آج میانوالی کو کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا تھا، انتظامیہ نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے 7 دن کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کردی ہے اور موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے اور پی ٹی آئی کا احتجاج بھی جاری ہے۔
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا دعویٰ ہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کی جا رہی ہے۔
میانوالی میں حالات کشیدہ_*
پولیس کی جانب سے مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کی جا رہی ہے_#پنجاب_کپتان_کا pic.twitter.com/1kBef8SA8a
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) October 2, 2024
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے حامی صارف سعید شاہ کا کہنا تھا کہ یہ ظلم اور بربریت سے ہمیں ڈرا نہیں سکتے۔
یہ ظلم اور بربریت سے ہمیں ڈرا نہیں سکتے https://t.co/8Pi30pZz2S
— saeed shah PTI (@Saeedshah00) October 2, 2024
ایک صارف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی جعلی حکومت کچھ بھی کر لے انقلاب ضرور آئے گا۔
کچھ بھی کریں یہ جعلی حکومت
انشاءاللہ انقلاب ضرور ائے گا https://t.co/HLIPmzljGb— Muhammad Borair (@MBorairpti) October 2, 2024
عائشہ نامی صارف نے لکھا کہ عوام اتنے بہادر ہیں کہ پولیس کی فائرنگ کے باوجود سینہ تان کے کھڑے ہیں۔
Awam itni bahadur hy seena taan k khari h https://t.co/FHMN7U69Qe
— Aishaa💫 (@twinkle_nightt) October 2, 2024
واضح رہے کہ میانوالی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور رینجرز کی دو کمپنیاں بھی تعینات ہیں جبکہ شہر کے تمام پرائیویٹ و سرکاری اسکول بند ہیں۔