پاکستان کا فریقین پر مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے پر زور،اقوام متحدہ سے بھی کردار نبھانے کا مطالبہ

بدھ 2 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین پر جنگ ختم کرنے اور تنازعات کے حل پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس شروع

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جنگی صورت حال پر گہری تشویش ہے اور تمام فریقین کو چاہیے کہ وہ امن کو ترجیح دیں۔

ترجمان نے کہا کہ اسرائیل نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی مسلسل  خلاف ورزیاں کرہا ہے اور اس نے سنگین انسانی بحران کو جنم دیتے ہوئے غزہ میں جاری نسل کشی نے خطے کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لبنان پر حالیہ حملوں سے پہلے سے جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے جس سے بے گناہ شہریوں کی زندگیوں پر اثر پڑا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین، لبنان اور خطے کے لوگ خوف اور تشدد سے آزاد زندگی گزارنے کے مستحق ہیں۔

مزید پڑھیے: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی؛ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا خدشہ

ترجمان نے کہا کہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ تمام فریقین پیچھے ہٹیں اور عالمی برادری فوری طور پر اقدامات کرے تاکہ صورت حال کو مزید بگڑنے سے روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی سے اپنے اس مطالبے کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ خطے میں امن و سلامتی کو برقرار رکھے۔ مزید برآں سلامتی کونسل سے بھی ایک بار پھر مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ لبنان کی خودمختاری کے تحفظ اور غزہ میں جاری انسانی بحران کے خاتمے کے اقدامات کرے۔

مزید پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں علاقائی جنگ کا آغاز، اب کیا ہوگا؟

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دو ریاستی حل کی مسلسل وکالت کی ہے اور یہی مسئلہ فلسطین کے علاوہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا ضامن بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم