سلمان خان کی نئی فلم کے پوسٹر میں خون کی بجائے پھولوں کی پنکھڑیاں؟

جمعہ 7 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی نئی آنےوالی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان ‘ کے موشن پوسٹر میں چاقو سے خون کی بجائے پھولوں کی پنکھڑیاں نکل رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر سلمان خان نے نے اپنی نئی آنےوالی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان ‘کا موشن پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کپشن میں لکھاکہ ’ایکشن شروع ہونے دو‘

سلمان خان نے کیپشن ہی میں فلم کا ٹریلر 10اپریل 2023کو ریلیز ہونے کا اعلان کیا ہے۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ سلمان خان کی فلم کےموشن پوسٹر میں چاقو سے خون کی بجائے پھولوں کی پنکھڑیاں نکلتے دیکھی جا سکتی ہیں۔

فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان ‘کے گانے پچھلے دو مہینوں سے میوزک چارٹ پر سر فہرست ہیں۔ان گانوں میں نیئو لگدا،بٹھوکاما،ینتما،بلی بلی اور جی رہے تھے ہم شامل ہیں۔

1۔ نیئو لگدا


2۔ بٹھوکاما

3۔ ینتما

4۔ بلی بلی

5۔ جی رہے تھے ہم

مداح اس فلم کے ٹریلر اور فلم کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

فرہاد سمجی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان کان کے علاوہ شہناز گل،پوجا ہیج،رام چرن،دگوبٹی وینکتیش،پلک تیواری،کریتی سینن اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

اس فلم کی کہانی ایک ایسے بڑے بھائی کے گرد گھومتی ہے جو شادی کرنے سے انکار کر دیتا ہےکیونکہ اس کا خیال ہوتا ہے کہ شادی کرنے سے اس کے خاندان میں انتشار پھیل سکتا ہے جبکہ اس کے چھوٹے بھائیوں نے پہلے ہی سے اپنے لیے پارٹنرز تلاش کر لیے ہیں اور اب وہ اپنے بڑے بھائی کے لیے پارٹنر ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں۔

فلم’’کسی کا بھائی کسی کی جان ‘ 21اپریل 2023کو عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وسائل کی قلت: غزہ کے ماہی گیر ملبے سے ملنے والے دروازوں کے فریموں سے کشتیاں مرمت کرنے پر مجبور

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

بلوچستان کی بیٹی عائشہ بلوچ کا بڑا کارنامہ، ایشین گیمز میں بھارتی ریسلر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

نیشنل جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ: خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا

مدینہ منورہ: مسجد نبویؐ کی لائبریری حج کے بعد آنے والے زائرین کے لیے علم و تحقیق کا مرکز بن گئی

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے