موٹروے پر تیزرفتار بس کی وین کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موٹروے ایم 2 پر فیض پور کے قریب تیز رفتار بس نے وین کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئےہیں۔

موٹروے پولیس کے مطابق، بس مانسہرہ سے لاہور آرہی تھی کہ موٹروے ایم 2 پر فیض پور کے قریب تیز رفتار بس نے ہائی ایس کو پیچھے سے ٹکر ماری۔

یہ بھی پڑھیں: چلاس بس حادثہ، پاک فوج کا ایویکویشن آپریشن

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے پر افسوسناک حادثہ بس ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ نیند آنے کے باعث پیش آیا، حادثے کے فوراً بعد موٹروے پولیس نے جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں شروع کیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈی آئی جی مسرور عالم کلاچی نے زخمیوں کی عیادت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں