’چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل پاکستان سے باہر‘، پی سی بی نے برطانوی اخبار کے دعوے کی تردید کردی

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ برس پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ کے حوالے سے برطانوی اخبار کے دعوے کو رد کردیا۔

برطانوی اخبار کی ایک خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں اگر بھارت فائنل میں پہنچ گیا تو فائنل پاکستان سے باہر کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان آنے سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ نے پالیسی بیان دے دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے برطانوی اخبار کی اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چیمپیئنز ٹرافی کے تمام میچوں کے حوالے سے اپنا ایک واضح مؤقف رکھتے ہیں۔

پی سی بی نے کہاکہ چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل پاکستان سے باہر ہونے کے حوالے سے کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے، ہمارا اس حوالے سے واضح پیغام ہے کہ تمام میچ پاکستان میں ہی ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہاکہ ہم آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تیار ہیں اور اس سلسلے میں اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان 2025 میں آئی سی سی چمیپیئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا جو فروری اور مارچ میں کھیلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد، آئی سی سی نے پی سی بی کو کیا جواب دیا، محسن نقوی نے بتادیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ابھی تک اس حوالے سے فیصلہ نہیں کیاکہ وہ اپنی ٹیم پاکستان بھیجے گا یا نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب لودھراں کے تاریخی تعلیمی اجتماع میں طلبہ کے درمیان، لیپ ٹاپ تقسیم

بنگلہ دیش میں جبری گمشدگی اور ویٹ لینڈ تحفظ سے متعلق نئی ترامیم منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ کا جعلی ڈگری کیس میں اہم فیصلہ، جسٹس طارق محمود جہانگیری کو بطور جج ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم

50 سالہ روایت کا اختتام، آسکرز کی تقریب کی براہ راست نشریات یوٹیوب کے سپرد

وی نیوز کی رپورٹ پر ایکشن، خضدار کے جھونپڑی اسکول کے مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری

ویڈیو

18 دسمبر: عربی زبان کا عالمی دن

آمنہ شفیع، بلوچستان کے بچوں کا مستقبل سنوارنے والی باہمت خاتون

لیدر ٹیک بنگلادیش 2025 ڈھاکا میں پاکستانی لیدر مصنوعات کی نمائش

کالم / تجزیہ

منرو ڈاکٹرائن اور اس کی بگڑتی شکلیں

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی