وی نیوز کی رپورٹ پر ایکشن، خضدار کے جھونپڑی اسکول کے مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وی نیوز کی خصوصی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے خضدار کے نواحی علاقے سنی تیغ میں قائم جھونپڑی اسکول کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خضدار کی سلمٰی جو مزدوری کی کمائی سے جھونپڑی اسکول چلا رہی ہیں

ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ رضاکار خاتون ٹیچر کو باقاعدہ ملازمت دی جائے، جبکہ جھونپڑی اسکول کی جگہ مناسب عمارت پر مشتمل مستقل اسکول تعمیر کیا جائے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسکول میں صاف پینے کے پانی، بجلی اور سولر سسٹم کی فراہمی کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار عابد حسین بلوچ اور فیمیل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہدہ مصطفیٰ نے اسکول کا دورہ کیا۔

اس موقع پر 3 برس سے بلا معاوضہ خدمات انجام دینے والی رضاکار خاتون ٹیچر سلمیٰ نے وی نیوز اور رپورٹر عامر باجوئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ خبر نشر نہ ہوتی تو شاید دور دراز علاقوں کے ان بچوں کا مستقبل نظر انداز ہی رہتا۔

اہلِ محلہ اور زیر تعلیم بچوں نے بھی وی نیوز کا شکریہ ادا کیا اور میڈیا کے کردار کو سراہا۔

واضح رہے کہ وی نیوز کی رپورٹ میں سنی تیغ کے پہاڑی علاقے میں قائم اس جھونپڑی اسکول کی خستہ حالت کو اجاگر کیا گیا تھا، جہاں تقریباً 100 بچے، جن میں اکثریت بچیوں کی ہے، بغیر چھت، پانی، بجلی اور فرنیچر کے تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ ایک ہی خاتون ٹیچر تمام مضامین پڑھا رہی تھیں جبکہ اسکول کسی سرکاری ریکارڈ میں رجسٹرڈ بھی نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں اسکول چھوڑنے کی شرح کم کرنے کے لیے ’ارلی وارننگ سسٹم‘ کا آغاز

شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میڈیا کے مثبت کردار اور رضاکار اساتذہ کی خدمات کے اعتراف کی روشن مثال ہے۔

اہلِ علاقہ کو امید ہے کہ اعلان کردہ اقدامات پر جلد عملدرآمد ہوگا اور سنی تیغ کے بچوں کو ایک محفوظ، رجسٹرڈ اور بنیادی سہولیات سے آراستہ اسکول میسر آسکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانی انجینیئر کے تیار کردہ روبوٹس کی دھوم، ریسٹورنٹ میں روبوٹ ویٹرز کی وجہ سے شہریوں کا رش

راولپنڈی میں نجی ٹی وی کی اینکر ربیعہ احسن کی گھر سے لاش برآمد، شوہر زیر حراست

’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘: انڈر 19 ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی بھارت کو شکست پر محسن نقوی خوشی سے سرشار

انڈر 19 ایشیا کپ: حمزہ ظہور کی شاندار سینچری، بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں 3 وکٹوں سے شکست

پلیئرز کی سلیکشن میرے اختیار میں نہیں، سری لنکا کے خلاف مختلف ٹیم نظر آئےگی، بابر اعظم

ویڈیو

پاکستان بھر میں دیوالی کی تقریبات، امن اور برداشت کا پیغام

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں واپسی اور شکست کی کوئی گنجائش نہیں، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

ایران سے جنگ بندی اور جوہری مذاکرات کی بحالی کی کوششیں، پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس متحرک

کالم / تجزیہ

انور مسعود کی دیوارِ گریہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ