بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا، 280 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد

بدھ 9 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کو بڑی دہشتگردی سے بچا لیا اور 280 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی عمل میں لائی اور اس دوران دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں وفاقی حکومت کا بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ

دھماکہ خیز مواد کو ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا اور اسے تربت میں دہشتگردانہ کارروائی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بروقت کارروائی سے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے گئے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی اور بہترین حکمت عملی نے ثابت کردیا ہے کہ سیکیورٹی فورسزملکی دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی فنڈنگ کررہا ہے، وزیرداخلہ بلوچستان

دفاعی ماہرین کے مطابق دہشتگرد اور ان کے سہولت کاروں کی اس منصوبہ بندی سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ بلوچستان میں ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں۔ تاہم سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن کو تباہ کرنے والے دہشتگردوں کو نشان عبرت بنائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت، سعودی کمپنیاں متعدد بڑے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 200ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

بھارت اسرائیل کی ایک اور سازش بے نقاب، پاکستان کے خلاف ’را‘ اور ’موساد‘ کا پیرس میں خفیہ اجلاس، بی ایل اے کی پشت پناہی کا انکشاف

وی نیوز سے وابستہ سینیئر صحافی عبید اللہ عابد کے جواں سال بیٹے ’انس عبید‘ انتقال کر گئے

بھارتی فوج کی 11 مقامات پر لوگوں کو بنگلہ دیش دھکیلنے کی مبینہ کوششیں ناکام، 28 افراد محصور

ویڈیو

جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر، سہیل آفریدی کی اہم شخصیت سے ملاقات میں کیا طے پایا؟

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے